تازہ ترین خبریں
نیب کے لیے بڑی مشکل کھڑی ہو گئی ،حکومت نے بھی گرین سگنل دے دیا

نیب کے لیے بڑی مشکل کھڑی ہو گئی ،حکومت نے بھی گرین سگنل دے دیا

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نیب قانون میں تبدیلی کے لیے تیارہیں، وزیراعظم کے حکم پر اپوزیشن کو اعتماد میں لے کر قومی نوعیت کا مسئلہ حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے قانونی سازی کی ضرورت ہے، حکومت نے گِرے لسٹ سے وائٹ لسٹ میں آنے کیلئے ٹھوس اقدامات کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کو روکنے کے لیے 8 بل تیار کیے ہیں جو اپوزیشن کو بھیج دیے گئے ہیں ان میں ایک بل نیب قانون سے متعلق بھی ہے، پیر کو اپوزیشن سے اِن بلز پر مشاورت کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

بھارت میں گدھی کے دودھ کی قیمت سُن کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

بھارت میں گدھی کے دودھ کی قیمت سُن کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

لاہور ( میڈیا 92 نیوز رپورٹ) سبط اعوان سے بھارتی ریاست گجرات میں گدھوں کی …