تازہ ترین خبریں
کشمیر کے سفیر کا نعرہ لگانے والے کلبھوشن کے وکیل بن گئے: بلاول

کشمیر کے سفیر کا نعرہ لگانے والے کلبھوشن کے وکیل بن گئے: بلاول

پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ 25 جولائی دوہزار اٹھارہ کو الیکشن نہیں سلیکشن ہوئی، ملک میں کٹھ پتلی راج چل رہا ہے، عمران خان نے سب سے زیادہ این آر اوز دیئے۔ کشمیر کے سفیر کا نعرہ لگانے والے کلبھوشن کے وکیل بن چکے، آرڈیننس اسمبلی میں پیش کیا جائے۔

پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کی وفاقی حکومت کو دو سال مکمل ہونے کے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں سے رابطے میں ہوں۔ اپوزیشن کے خلاف جھوٹی جے آئی ٹیزکا ہرفورم پرمقابلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عید کے بعد اے پی سی پرکمیٹی کام کررہی ہے۔ عید کے بعد اے پی سی کولیڈشہبازشریف کریں گے۔ اے پی سی کے ایجنڈے پراتفاق رائے پیدا کریں گے۔ آج اخترمینگل سے ملاقات ہوئی ہے، اٹھارویں ترامیم، این ایف سی پرایک بھی آنچ آئی توحکومت کونقصان ہوگا۔ یہ پارلیمان پریقین ہی نہیں رکھتے۔

نیب سے متعلق بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ نیب کو سیاسی انجیئنرنگ کے لیےا ستعمال کیا جا رہا ہے، مطالبہ کرتے ہیں سیاسی جماعتوں کوسیاسی آزادی ملنی چاہیے، آج تک سیاسی جماعتوں کولیول پلائنگ فیلڈ نہیں دیا جارہا۔

چیئر مین پی پی کا کہنا تھا کہ عمران خان ہروعدے،موقف سے یوٹرن لے چکے ہیں۔ معیشت کا جنازہ نکل گیا ہے۔ ہرپاکستانی کی زندگی خطرے میں ہے۔ سلیکشن کا بوجھ پاکستان کے عوام اٹھارہے ہیں۔ ہم کب تک سلیکٹڈ کوبرداشت کرتے رہیں گے،فیصلہ عوام کوکرنا پڑے گا

یہ بھی پڑھیں

پنجاب اینٹی کرپشن غیرقانونی طور سرکاری زمین ہتھیانے والی بڑی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف ان ایکشن

پنجاب اینٹی کرپشن غیرقانونی طور سرکاری زمین ہتھیانے والی بڑی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف ان ایکشن

پرچہ درج ، کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار : گوہر نفیس لاہور(میڈیا 92 نیوز …