تازہ ترین خبریں
پنجاب: بارشوں سے حادثات میں 12 افراد جاں بحق

پنجاب: بارشوں سے حادثات میں 12 افراد جاں بحق

لاہور: پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش سے ہونے والے حادثات میں 12 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ترجمان کے مطابق لاہور کے علاقے ہربنس پورہ کی ابراہیم کالونی میں بوسیدہ مکان کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ورکرز جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور 2 افراد کی لاشیں اور 7 زخمیوں کو نکال لیا جن میں سے مزید 2 افراد دوران علاج دم توڑ گئے جب کہ باقی زخمیوں کی حالت خطرےسے باہر ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں صابر، کامران، اعظم اور اسلم شامل ہیں جب کہ زخمیوں میں حبیب اللہ، ساحل، قمر بی بی، فاطمہ اورفریدہ بی بی شامل ہیں۔

ادھر شیخوپورہ میں مرید کے روڈ پرمکان کی چھت گرگئی جس سے ملبے تلے دب کر 2 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے ۔

منڈی بہاء الدین میں بھی پھالیہ کے علاقے میں مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں خاتون اور 4 بچے شامل ہیں۔

اس کے علاوہ چکوال کے قصبہ بھال میں بارش کے باعث کوئلے کی کان میں میں مٹی کا تودا گرگیا جس کے نتیجے میں 3 مزدور تودے تلے دب کر جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں

نوجوان لڑکی نے 50 کلو وزن کم کرلیا، دیکھ کر آنکھوں پر یقین نہ آئے

نوجوان لڑکی نے 50 کلو وزن کم کرلیا، دیکھ کر آنکھوں پر یقین نہ آئے

لندن(میڈیا92نیوز) موٹاپے سے نجات حاصل کرنا جان جوکھوں کا کام ہے لیکن برطانیہ میں ایک …