تازہ ترین خبریں
آرمی چیف کا پاک فوج کو کراچی میں فلڈ ریلیف آپریشن شروع کرنے کا حکم

آرمی چیف کا پاک فوج کو کراچی میں فلڈ ریلیف آپریشن شروع کرنے کا حکم

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کو کراچی اور اندرون سندھ بارش سے متاثرہ شہریوں کی مدد کے لیے فوری فلڈ ریلیف آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے ٹوئٹ کے مطابق آرمی چیف نے کراچی کور کو شہریوں کی مدد کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جوان مشکل گھڑی میں متاثرہ علاقوں تک پہنچ کر شہریوں کی ہر ممکن مدد اور دیکھ بھال کریں۔دوسری جانب آئی ایس پی آر نے کراچی اور سندھ میں بارش سے پیدا ہونے والی صورت حال اور امدادی کارروائیوں کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کراچی کے ساتھ کیرتھر میں بھی بارش سے لٹھ اور تھاڈو ڈیم اوور فلو ہو گئے۔ لٹھ ڈیم اوور فلو ہونے سے ناردرن بائی پاس متاثر، ملیر ندی میں بھی شدید سیلاب آچکا ہے۔ شدید سیلابی صورتحال میں فوج اور رینجرز کی 70 ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بھارت میں گدھی کے دودھ کی قیمت سُن کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

بھارت میں گدھی کے دودھ کی قیمت سُن کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

لاہور ( میڈیا 92 نیوز رپورٹ) سبط اعوان سے بھارتی ریاست گجرات میں گدھوں کی …