فلیٹیز ہوٹلز گروپ میں ایک اور شاندار ہوٹل کا اضافہ

فلیٹیز ہوٹلز گروپ میں ایک اور شاندار ہوٹل کا اضافہ

(میڈیا92نیوز) فلیٹیز گرینڈ ہوٹل مری گلیات اور عبداللہ ڈویلپرز کے مابین ایم او یو سائن کرنے کی تقریب، مری گلیات میں فلیٹیز اور عبداللہ ڈویلپرز کے اشتراک سے فور سٹار ہوٹل کی تعمیر ہو گی۔

فلیٹیز ہوٹل میں فلیٹیز گرینڈ ہوٹل مری گلیات اور عبداللہ ڈویلپرز کے مابین فرنچائیز ایگریمنٹ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں ڈائریکٹر آپریشن فلیٹیز ارشاد بی انجم، چیئرمین عبداللہ ڈویلپرز محمد اصغر، چیف فنانس آفیسر محمد ساجد، ڈائریکٹر سیلز مارکیٹنگ رضوان بٹ، ڈائریکٹر ایچ آر مس سعدیہ، ڈائریکٹر فوڈ رضا خواجہ سمیت دیگر کی شرکت، ڈائریکٹرز آپریشنز فلیٹیز ارشاد بی انجم اور چیئرمین عبداللہ ڈویلپرز محمد اصغر نے ایم او یو پر دسخط کیے۔
تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر آپریشنز ارشاد بی انجم کا کہنا تھا کہ مری گلیات میں فلیٹیز گرینڈ ہوٹل کا آغاز کرنے جا رہے ہیں، مری گلیات میں فلیٹیز اور عبداللہ ڈویلپرز کے اشتراک سے فور سٹار ہوٹل ڑھائی میں مکمل ہو گا، مری گلیات فور سٹار ہوٹل ہوگا جسمیں سیاحوں کے لیے بین الاقوامی سہولیات ہونگی، ہوٹل میں 150 کمرے ہوں گے۔

ارشاد بی انجم کا کہنا تھا کہ فلیٹیز ہوٹل لاہور کا پہلا فائیو سٹار ہوٹل ہے جسکی ایک سو چالیس سال پرانی تاریخ ہے، فلیٹیز ہوٹل ناصرف لاہور بلکہ ملک کے بڑے شہروں میں خدمات دے رہیں ہیں۔ فلیٹیز ہوٹل میں کرونا کے حوالے سے تمام ایس او پیز پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔عوام کو اچھا کھانا، سروسز فراہم کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

یقین دلاتا ہوں 15 جنوری تک نواز شریف جیل میں ہوں گے: وزیر اطلاعات

یقین دلاتا ہوں 15 جنوری تک نواز شریف جیل میں ہوں گے: وزیر اطلاعات

اسلام آباد (میڈیا 92نیوز آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے …