تازہ ترین خبریں
پنجاب اینٹی کرپشن غیرقانونی طور سرکاری زمین ہتھیانے والی بڑی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف ان ایکشن

پنجاب اینٹی کرپشن غیرقانونی طور سرکاری زمین ہتھیانے والی بڑی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف ان ایکشن

پرچہ درج ، کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار : گوہر نفیس

لاہور(میڈیا 92 نیوز آن لائن)
ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس کی ہدایت پر اینٹی کرپشن نے پنجاب بھر میں غیر قانونی طور پر سرکاری زمین ہتھیانے والی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف کاروائیاں تیز دی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن ملتان نے رائل آرچرڈ ہاؤسنگ سکیم سے 25کروڑ 60 لاکھ کی 16 کنال زمین واگزار کرالی ہے ۔ یہ زمین لینڈ کمیشن آف پاکستان کی ملکیت تھی جسے ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے پٹواری عبدالخالق وکی نے ملی بھگت سے رائل آرچرڈ میں شامل کرا دیا تھا ۔ سرکاری زمین واگزار کرا کے رائل آرچرڈ کے کمپنی سیکرٹری رانا ظفر ، پٹواری عبدالخالق سمیت چار افراد پر پرچہ درج کر لیا گیا ہے۔ ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن حیدر وٹو کی نگرانی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن فیاض احمد سنپال ، پولیس اور محکمہ مال نے کاروائی کی۔

اسی طرح اینٹی کرپشن ڈی جی خان نے واشافی ہاؤسنگ سکیم سے 16 کروڑ مالیت کی 16 کنال سرکاری زمین واگزار کرا لی۔واگزار کرانے کے بعد ملکیتی محکمہ لوکل گورنمنٹ کے حوالے کر دی گئی۔اینٹی کرپشن ساہیوال نے ریجنل ڈائریکٹر اشفاق رحمان کی نگرانی میں دیپالپور سے 233 کنال 4 مرلہ سرکاری اراضی واگزار کرا لی۔ واگزار کرائی گئی زمیں کی مالیت 4کروڑ 82 لاکھ سے زائد ہے۔اینٹی کرپشن نے چیچہ وطنی اور پاکپتن سے 37 کنال 12 مرلہ زمین واگزار کرا لی۔ واگزار کرائی گئی زمین کی مالیت 2 کروڑ 64 لاکھ روپے ہے۔ واگزار کرائی گئی زمین محکمہ مال کے حوالے کر دی گئی۔

اس حوالے سے ڈی جی اینٹی کرپشن کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

محکمہ اینٹی کرپشن لاہور ریجن A کی سورس رپورٹ، اور نشاندھی پر اسٹنٹ کمشنر شالیمار کی کاروائی

محکمہ اینٹی کرپشن لاہور ریجن A کی سورس رپورٹ، اور نشاندھی پر اسٹنٹ کمشنر شالیمار کی کاروائی

لاہور (میڈیا 92نیوز آن لائن) محکمہ اینٹی کرپشن لاہور ریجن A کی سورس رپورٹ ،اور …