’توبہ یہ پاکستان ہے؟‘

’توبہ یہ پاکستان ہے؟‘

پاکستان فیشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی ماڈل و اداکارہ ایمان سلیمان کو سوشل میڈیا پر ہنی مون کی ایک تصویر شیئر کرنے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

رواں سال جنوری میں شادی کرنے والی ماڈل ایمان سلیمان آج کل اپنے شوہر کے ساتھ پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں سیر سپاٹے کر رہی ہیں۔

سیر و تفریح کے دوران ایمان سلیمان اپنے مداحوں کے ساتھ ہر پل کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کر رہی ہیں۔

ماڈل ایمان سلیمان نے ہنزہ میں اپنے شوہر جمیل حیدر رضوی کے ساتھ ایک تصویر اپلوڈ کی جو متنازع بن گئی۔

متنازع تصویر میں ایمان سلیمان اپنے شوہر کی ناک پر بوسہ دے رہی تھیں جس پر سوشل میڈیا پر ایک طوفان ہی برپا ہوگیا۔

صارفین کی جانب سے ماڈل ایمان سلیمان کو اس تصویر پر بے حد تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کی پہلی انٹرنیشنل تائی کوانڈو پلیئر ماہم آفتاب انتقال کر گئیں

پاکستان کی پہلی انٹرنیشنل تائی کوانڈو پلیئر ماہم آفتاب انتقال کر گئیں

پاکستان کی پہلی انٹرنیشنل تائی کوانڈو پلیئر اولمپیئن ماہم آفتاب اسلام آباد میں انتقال کر …