محکمہ موسمیات نے کراچی میں مزید گرمی کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے کراچی میں مزید گرمی کی پیشگوئی کردی

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر میں آئندہ چار سے پانچ روز کے دوران گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق آئندہ چار سے پانچ روز میں شہر میں موسم گرم اور مرطوب رہ سکتا ہے جب کہ اس دوران سمندری ہواؤں کی رفتار میں بھی کمی کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شمال مشرقی علاقوں سے گرم اور خشک ہوائیں چل سکتی ہیں جس کے نتیجے میں شہر کا درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خلیج بنگال میں آج ہوا کا کم دباؤ بن سکتا ہے جو آنے والے دنوں میں ڈپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق اکتوبر اور نومبر کے دوران بحیرہ عرب اور خلیج بنگال میں سائیکلون بنتے ہیں، ڈپریشن اگر وسطی بھارت تک پہنچا تو کراچی میں ہواؤں کا رخ تبدیل ہوسکتا ہے جب کہ ڈپریشن سے پاکستان کی ساحلی پٹی کو براہ راست کوئی خطرہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

منی لانڈرنگ کیس: شہباز شریف کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

منی لانڈرنگ کیس: شہباز شریف کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو جوڈیشل ریمانڈ …