ڈی جی اینٹی کرپشن کا سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا نوٹس

ڈی جی اینٹی کرپشن کا سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا نوٹس

لاہور (میڈیا 92 نیوز آن لائن)

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا نوٹس لے کر کاروائی کا آغاز کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جوہر ٹاؤن کی رہائشی دو بہنوں نے ویڈیو پیغام میں انصاف کی عدم فراہمی پر خود سوزی کی دھمکی دی تھی۔ ویڈیو پیغام میں خواتین نے ن لیگ کے سابق ڈپٹی مئیر اعجاز حفیظ پر تیس سے ذیادہ پلاٹس پر غیر قانونی قبضے کا الزام لگایا تھا۔

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس نے جمعرات کے روز متعلقہ پٹواری کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔ شکایت کنندہ خواتین اور اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد احمد کو بھی بُلا لیا ہے۔

اس حوالے سے ڈی جی گوہر نفیس کا کہنا تھا کہ معاملے کی ترجیحی بنیادوں پر مکمل چھان بین کرکے دس دنوں کے اندر میرٹ پر کیس کا فیصلہ کر دیا جائے گا۔

خواتین کے حقوق کا مکمل تحفظ یقینی بنائیں گے۔ غیر قانونی قبضہ ثابت ہونے پر ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پنجاب بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

مکسڈ مارشل آرٹ چیمپئن خبیب نورماگومیدوف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

مکسڈ مارشل آرٹ چیمپئن خبیب نورماگومیدوف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

مکسڈ مارشل آرٹس میں ناقابل شکست رہنے والے لائٹ ویٹ ورلڈ چیمپئن خبیب نورماگومیدوف نے …