ماں اور دو بچوں کو گھر میں زہر دے کر قتل کردیا گیا

ماں اور دو بچوں کو گھر میں زہر دے کر قتل کردیا گیا

سرگودھا: ماں اور دو بچوں کو گھر میں پُراسرار طور پر قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق سرگودھا کے علاقے یوسف پارک میں 40 سالہ خاتون نسرین، اس کی 13 سالہ بیٹی ارم اور 2 سالہ بیٹے احمد کو قتل کر دیا گیا جب کہ گھر کا سربراہ غائب ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ قتل کا انکشاف لاشوں سے بدبو آنے پر محلہ داروں کی نشاندہی پر ہوا جب کہ ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا کہ تینوں کو زہر دے کر قتل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق مرنے والے لوگ کرایہ دار تھے، واقعے کے بعد گھر کے سربراہ غلام عباس کے لاپتا ہونے پر اس کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

پولیس نے واقعے کی فوری طور پر تفتیش شروع کردی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال پہنچا دیا۔

یہ بھی پڑھیں

بیٹی کی شادی پر ساڑھے 10 ارب روپے خرچ کرنے والا تاجر دیوالیہ ہوگیا

بیٹی کی شادی پر ساڑھے 10 ارب روپے خرچ کرنے والا تاجر دیوالیہ ہوگیا

بھارت کے ‘اسٹیل کِنگ’ کہلانے والے لکشمی مِتل کے بھائی اور لندن کے معروف بھارتی …