آئی جی سندھ سمیت اعلیٰ پولیس افسران آج وزیراعلیٰ ہاؤس طلب

آئی جی سندھ سمیت اعلیٰ پولیس افسران آج وزیراعلیٰ ہاؤس طلب

کراچی واقعے کے بعد آئی جی سندھ اور دیگر پولیس افسران کی جانب سے چھٹیاں منسوخ کرنے کے فیصلے کے بعد وزیراعلیٰ نے تمام سینئر افسران کو آج طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق صوبے میں پولیس افسران کی جانب سے چھٹیوں کی درخواستیں واپس لینے کے بعد اہم پیشرفت ہوئی ہے اور وزیراعلیٰ نے آج سی ایم ہاؤس میں اہم اجلاس طلب کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس کےتمام سینئر افسران کو طلب کیا ہے جن میں آئی جی سندھ ، ایڈیشنل آئی جی اور ڈی آئی جیز کو طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ آج صبح 11 بجے پولیس افسران سے ملاقات کریں گے۔

واضح رہےکہ کراچی میں 19 اکتوبر کو پیش آنے والے واقعے پر سندھ پولیس کے آئی جی سمیت اعلیٰ پولیس افسران نے احتجاجاً چھٹیوں کی درخواستیں دی تھیں تاہم آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے واقعے کا نوٹس لینے اور صوبائی حکومت کی جانب سے تحقیقات کی یقین دہانی کے بعد افسران نے چھٹیاں مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں

جاپان میں سپرنائنٹینڈو تھیم پارک تیار

جاپان میں سپرنائنٹینڈو تھیم پارک تیار

(میڈیا92نیوز)جاپان میں ماریو برادرز کے موضوع پر پہلا تھیم پارک تیار ہورہا ہے۔ فوٹو: سی …