تازہ ترین خبریں
اینٹی کرپشن پنجاب کی بڑی کارروائی...سرکاری خزانے سے اربوں روپے کی رقم کو خرد برد کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا

اینٹی کرپشن کا بدعنوان عناصر کے خلاف کڑا کریک ڈاؤن

سرکاری خزانے کو کروڑوں کا چونا لگانے والے پانچ افراد اینٹی کرپشن کی گرفت میں

لاہور (میڈیا 92 نیوز آن لائن)
ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کا کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن ساہیوال نے ریجنل ڈائریکٹر اشفاق الرحمان کی نگرانی میں پانچ مفرور، بدعنوان ٹھیکیداروں اور سرکاری اہلکاروں کو پکڑ کر حوالات میں ڈال دیا۔ خاتون مدعی کو اس کے شوہر کی وفات کے بعد چھپن کنال اراضی سے بے دخل کرنے والا سہولت کار پٹواری اور دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

اینٹی کرپشن کا بدعنوان عناصر کے خلاف کڑا کریک ڈاؤن

انہوں‌ نے مزید کہا کہ راؤ عبدالغفار اور راؤ محمد حسین کو سرکل آفیسر افضل خان نے رات کے وقت ریڈ کرکے صادق آباد سے گرفتار کیا۔ اینٹی کرپشن ساہیوال نے محکمہ بلڈنگ کے اسسٹنٹ اصغر اور سپراٹنڈنٹ خالد کو سترہ لاکھ رشوت کے الزام میں گرفتار کیا۔

اس حوالے سے ترجمان محکمہ ایںٹی کرپشن نے بتایا کہ سرکل آفیسر اینٹی کرپشن اوکاڑہ نے نے محکمہ تعلیم کے اہلکار شاہد اقبال کو نوکری کا جھانسہ دیکر ہزاروں روپے رشوت بٹورنے پر گرفتار کیا۔ اینٹی کرپشن ساہیوال نے کئی مقدمات میں مطلوب اشتہاری ٹھیکدار آفتاب کو گرفتار کر لیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ملزم آفتاب نے بوگس سکیموں سے لاکھوں روپے بٹور کر سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایا۔ پنجاب بھر میں کرپٹ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

غیرقانونی کمرشل تعمیرات ، میونسپل افسر پلانیگ  کوئی جواب نہ دے سکے

غیرقانونی کمرشل تعمیرات ، میونسپل افسر پلانیگ کوئی جواب نہ دے سکے

لاہور(میڈیا 92 نیوز)داتا گنج بخش زون میں بھاری رشوت کے عوض 200غیرقانونی کمرشل تعمیرات کروانے …