لاہور، ملتان اور بہاولپور ریجن سے کروڑوں روپے کی زمین قبضہ مافیا سے واگزار کرا لی۔ گوہر نفیس

اینٹی کرپشن پنجاب کی بڑی کاروائی، میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کے 16 افسران پر مقدمہ درج ،پانچ گرفتار

اینٹی کرپشن پنجاب کی بڑی کاروائی، میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کے 16 افسران پر مقدمہ درج ،پانچ گرفتار

لاہور (میڈیا 92 نیوز آن لائن)
ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کا کہنا تھا کہ میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کے افسران کی ملی بھگت سے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔ 29 بلڈنگ مالکان کے خلاف بھی قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ ایم سی راولپنڈی کے ڈپٹی میونسپل افسران، ٹاؤن پلاننگ آفیسرز اور بلڈنگ انسپکٹرز کی ملی بھگت سے سرکاری خزانے کو دو کروڑ سڑسٹھ لاکھ سے ذائد کا نقصان پہنچا۔

اینٹی کرپشن پنجاب کی بڑی  کاروائی، میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کے 16 افسران پر مقدمہ درج ،پانچ گرفتار

ترجمان اینٹی کرپشن نے بتایا کہ افسران رشوت خوری ، اقربا پروری اور اختیارات کے غلط استعمال جیسے سنگین جرائم کے مرتکب ہوئے۔ ایم سی کے افسران کی بدعنوانی اور ملی بھگت سے شہر میں درجنوں کمرشل و رہائشی عمارات غیر قانونی طریقے سے بن گئیں۔

اینٹی کرپشن پنجاب کی بڑی  کاروائی، میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کے 16 افسران پر مقدمہ درج ،پانچ گرفتار

اینٹی کرپشن پنجاب کی بڑی  کاروائی، میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کے 16 افسران پر مقدمہ درج ،پانچ گرفتار

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے مزید کہا کہ افسران کے خلاف تین سال اچھی طرح چھان بین ہونے کے بعد جوڈیشل ایکشن منظور کیا گیا۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن راولپنڈی کنول بتول کی سربراہی میں سرکل آفیسر ذوالفقار بازید نے ملزمان کو گرفتار کیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان میں گریڈ 18 کے ڈپٹی میونسپل آفیسر چکوال و سابق ٹاؤن آفیسر پلاننگ طارق عزیز ، اے ایم او پی ملک توصیف شامل ہیں۔ بلڈنگ انسپکٹر اعجاز رضا ، سپریٹنڈنٹس صوفی خالد محمود اور محمد اسلم کو بھی گرفتار کر کے مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔ پنجاب بھر میں بدعنوان عناصر کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستانی نژاد جرمن سائنسداں میکس پلانک سوسائٹی کی نائب صدر منتخب

پاکستانی نژاد جرمن سائنسداں میکس پلانک سوسائٹی کی نائب صدر منتخب

(میڈیا92نیوز) پاکستانی نژاد جرمن ماہرِ جینیات آصفہ اختر کو جرمنی کی مشہور میکس پلانک یونیورسٹی …