جس ادارے کے ساتھ پاکستان کا نام ہو حکومت نے اسے تباہ کردیا ، بلاول بھٹو زرداری

جس ادارے کے ساتھ پاکستان کا نام ہو حکومت نے اسے تباہ کردیا ، بلاول بھٹو زرداری

غذر: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جس ادارے کے ساتھ پاکستان کا نام ہو حکومت نے اسے تباہ کردیا۔

غذر میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اسلام آباد میں بیٹھا کٹھ پتلی سوچ رہا ہے کہ کارڈ سے بے نظیر کی تصویر ہٹائی جائے، یہ سمجھ رہے ہیں کارڈ سے بے نظیر کی تصویر ہٹا کر انہیں دلوں سے نکال دیں گے، عوام کو سہولیات فراہم کرنا پیپلز پارٹی کے منشور کا حصہ ہے، گلگت بلتستان کے انتخابات جیت کر یہاں کی تقدیر بد ل دیں گے، عوام کو روز گار فراہم کریں گے، ہم گلگت بلتستان کو حق ملکیت دلوائیں گے، کراچی اور سندھ میں مفت علاج کرسکتے ہیں تو یہاں بھی کرسکتے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کے لئے سی پیک گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے لیکن نالائق اور نااہل لوگوں کو سمجھ ہی نہیں کہ سی پیک کیا ہے، پیپلز پارٹی کی حکومت ہوتی تو سب سے پہلے سی پیک کا فائدہ گلگت بلتستان کو ہوتا ، عمران خان کہتے ہیں کہ سی پیک پر کام کریں گے لیکن انہوں نے کوئی کام نہیں کیا، وہ فاٹا اور گلگت بلتستان کےعوام کو سی پیک کی وجہ سے فائدہ نہیں دلاسکے، عوام آپ کے دھوکے میں نہیں آئیں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے بے روزگاری اور غربت میں اضافہ کیا ہے، جس ادارے کے ساتھ پاکستان کا نام تھا حکومت نے اسے تباہ کردیا ، ہمارے ڈاکٹرز اور لیڈی ہیلتھ ورکرز سمیت ہر طبقہ سراپا احتجاج ہے، میں حیران ہوں ملک کا وزیراعظم ایک تقریر میں اتنا جھوٹ بولتا ہے، کہتے ہیں کرپشن کا خاتمہ کریں گے یہ نعرہ ہم کب سے سن رہے ہیں، کرپشن کرنے والوں کے لیے ایک قانون صرف پیپلز پارٹی بنا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستانی نژاد جرمن سائنسداں میکس پلانک سوسائٹی کی نائب صدر منتخب

پاکستانی نژاد جرمن سائنسداں میکس پلانک سوسائٹی کی نائب صدر منتخب

(میڈیا92نیوز) پاکستانی نژاد جرمن ماہرِ جینیات آصفہ اختر کو جرمنی کی مشہور میکس پلانک یونیورسٹی …