fbpx

شمالی یورپ میں شدید طوفان اور تیز ہوائیں کیمرے کی آنکھ سے

(بشکریہ بی بی سی اردو) شمالی یورپ میں آنے والے طوفان کے سبب کم سے کم پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں اور تیز ہوا چلنے سے ٹرانسپورٹ بری طرح متاثر ہوئی ہے۔طوفان کے سبب 140 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جس سے جرمنی اور نیدر لینڈ میں کئی درخت گاڑیوں اور سڑکوں پر گر گئے ہیں۔
جرمنی میں ریل چلانے والی کمپنی نے طویل روٹس پر جانے والے ٹرینیں منسوخ کر دی ہیں۔

طوفان کی وجہ سے نیدر لینڈ میں حکام نے ’ریڈ وارننگ‘ جاری کی ہے۔

تیز ہوائیں چلنے سے کئی مکانوں کی چھتوں کو نقصان پہنچا ہے اور ٹرک بھی سڑکوں پر الٹ گئے ہیں۔


محکمہ موسمیات نے عوام سے کہا ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

یہ بھی چیک کریں

پاکستان کو سعودی عرب سے پیکج کی مد میں ایک ارب ڈالر کی پہلی قسط آج ملنے کا امکان

اسلام آباد: (نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) سعودی عرب کی جانب سے امدادی پیکج کی مد میں ایک …