fbpx

چیف جسٹس کا منشابم کیس میں آئی جی پنجاب اور ڈی سی لاہور کو فوری پیش ہونے کاحکم دیا

(لاہور نیوز) منشا بم کیس میں چیف جسٹس ہاکستان میاں ثاقب نثار کے ریمارکس، سخت برہمی کا اظہار کیا ۔ ایک منشاء بم قابو میں نہیں آ رہا ،یہ ہے نئے پاکستان کی پولیس؟ چیف جسٹس پاکستان ۔ چیف جسٹس کا منشابم کیس میں آئی جی پنجاب اور ڈی سی لاہور کو فوری پیش ہونے کاحکم دیا ۔ چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ شرم آنی چاہئے پولیس کو، گالیاں بھی کھاتے ہیں اوربدمعاشوں کی طرف داری بھی کرتےہیں۔ رات 12 بجے تک زمین متعلقہ لوگوں کو دے کر رپورٹ پیش کریں، چیف جسٹس کا حکم ۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا پولیس عدالتی حکم پر من وعن عملدرآمد کر رہی ہے۔ چیف جسٹس نے کہا افضل کھوکھر، منشا بم اور کیس پر اثرانداز ہونے والوں کو بلا رہے ہیں، ایک منشا بم پولیس سے قابو میں نہیں آرہا، آپ بدمعاشوں کے ساتھ ملے ہوئے ہیں، منشابم سے کیا رشتہ داری ہے، کیوں اسے بچا رہے ہو ؟ آپ یونیفارم میں واپس نہیں جائیں گے۔

یہ بھی چیک کریں

شیر کی خالہ بھی چور بن گئی

چنیوٹ: (نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) چنیوٹ میں چوری کی انوکھی واردات، پالتو بلیاں چوری کرنے والا گروہ …