fbpx

ایل ڈی اے واسا نے صوبائی دارالحکومت کی کوآپرٹیو سوسائٹیوں پر پانی کے استعمال کی پاداش میں ٹیوب ویل بم گرانے کی تیاریاں مکمل کر لی

لاہور(میڈیا92نیوز)ایل ڈی اے واسا نے صوبائی دارالحکومت کی کوآپرٹیو سوسائٹیوں پر پانی کے استعمال کی پاداش میں ٹیوب ویل بم گرانے کی تیاریاں مکمل کر لی کوآپرٹیو سوسائٹیوں میں نصب فی ٹیوب ویل پانی استعمال کئے جانے پر 2سے 3لاکھ روپے کا ٹیکس سوسائٹی انتظامیہ پر نافذ کر دیا۔ایسوسی ایشن آف کوآپرٹیو سوسائٹیز پنجاب کے صدر ملک شہباز لاہور ڈویڑن کے صدر ملک اشرف ڈوگری اور جنرل سیکریٹری کیپٹن(ر) ایم اے فاروقی نے اس اقدام کو غیر قانونی قرار دیدیا میڈیا کو ملنے والی معلومات کے مطابق ایل ڈی اے واسا کی جانب سے صوبائی دارالحکومت میں 272سے زائد آنیوالی کوآپرٹیو ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو نوٹسز جاری کرنے پر سوسائٹی میں نصب ٹیوب ویل پر 2لاکھ سے 3لاکھ روپے ٹیکس وصولی کا نافذ کر دیا ہے جن سوسائٹی میں 5ٹیوب ویل ہوں گے وہ 10لاکھ سے 15لاکھ روپے کی ادائیگی کرے گا ایل ڈی اے واسا کی جانب سے لگائے جانے والے اس ٹیکس کو ٹیوب ویل بم کا نام دیدیا گیا ہے۔ تاہم دوسری جانب ایسوسی ایشن آف کوآپرٹیو پنجاب کے صدر ملک شہباز کھوکھر لاہور ڈویژن کے صدر ملک اشرف ڈوگری اور جنرل سیکریٹری پنجاب ایم اے فاروقی نے ایل ڈی اے واسا کے اس اقدام کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے اجلاس میں ماڈل ٹاؤن سوسائٹی پی آئی اے سوسائٹی ، ٹی این ٹی سوسائٹی، این ایف سی، سوسائٹی، پی سی ایس آئی آر، (سٹاف) سوسائٹی ، اقبال ریونیو سوسائٹی، پبلک ہیلتھ سوسائٹی سمیت متعلقہ کوآپرٹیو سوسائٹیز کے صدر اور جنرل سیکریٹریز نے شرکت کی اجلاس میں متفقہ طور پر ایل ڈی اے واسا کے اس اقدام کو اعلیٰ عدالتوں میں چینلج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ایسوسی ایشن آف کوآپرٹیو کے صدر ملک شہباز کھوکھر، لاہور ڈویڑن کے صدر ملک اشرف ڈوگر اور جنرل سیکرٹری کیپٹن(ر) ایم اے فاروقی کا کہنا تھا کہ یہ سراسر زیادتی اور نا انصافی کے مترادف ہے ہم قبل ازیں جس ٹیوب ویل کے استعمال کا ماہانہ 7 ہزار سے آٹھ ہزار روپے بل دیتے تھے اب 2لاکھ سے 3لاکھ روپے کہاں سے ادا کریں گے کوآپرٹیو سوسائٹی تو اپنی مدد آپ کے تحت انتظامیہ کو دیکھتی ہے کوئیکاروباری ادارہ نہ ہے ہم پرامید ہیں کہ اعلیٰ عدالت سے ہمیں انصاف ملے گا۔

یہ بھی چیک کریں

شیر کی خالہ بھی چور بن گئی

چنیوٹ: (نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) چنیوٹ میں چوری کی انوکھی واردات، پالتو بلیاں چوری کرنے والا گروہ …