fbpx

لیگی کارکنان اور پولیس کے درمیان لڑائی ، لیگی کارکنان کی نعرے بازی ، پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج شروع

لاہور(نیٹ نیوز) لیگی کارکنان اور پولیس کے درمیان لڑائی ، لیگی کارکنان کی نعرے بازی ، پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج شروع۔ یاد رہے آج آشیانہ سکینڈل میں گرفتار شہباز شریف کو احتساب عدالت پیش کیا گیا ۔ احتساب عدالت کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ،جوڈیشل کمپلیکس کے داخلی وخارجی راستے بھی بند کردیئے گئے اور پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کردی گئی ہے ۔ نیب شہباز شریف کے مزید 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گا ۔ پیشی پر آئے کارکنان اور پولیس کے درمیان شدید تصادم دیکھنے کو ملا۔ مشتعل کارکنان نے احاطہ عدالت میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر پولیس نے کارکنوں پرلاٹھی چارج شروع کردیا۔

یہ بھی چیک کریں

شیر کی خالہ بھی چور بن گئی

چنیوٹ: (نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) چنیوٹ میں چوری کی انوکھی واردات، پالتو بلیاں چوری کرنے والا گروہ …