fbpx

اینٹی کرپشن نے چار غیر قانونی ہاوسنگ سکیموں کے خلاف انکوائری شروع

لاہور(میڈیا92نیوز) اینٹی کرپشن نے چار غیر قانونی ہاوسنگ سکیموں کے خلاف انکوائری شروع کرکے ڈی جی ایل ڈی اےسے ریکارڈ طلب کرلیا۔اینٹی کرپشن نے کارروائی کیلئے ایل ڈی اے کے ذمہ دار افسروں کے نام بھی مانگ لئے-اینٹی کرپشن نے ڈی جی ایل ڈی اے کوخط لکھ کرشہر کے مختلف علاقوں میں قائم چار غیر قانونی ہاوسنگ سکیموں کا ریکارڈ مانگ لیا ہے-اینٹی کرپشن نے بحریہ گالف ویو سٹی، بحریہ آرچرڈ تھری اینڈ فور، پارک ویو ہاوسنگ اسکیم اور آئی کون ویلی کا ریکارڈ طلب کرلیاہے-ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن شاہ رخ نیازی نے ایل ڈی اے افسران کو 10 دسمبر کو صبح 11 بجے ریکارڈ سمیت طلب کرلیا ہے-ڈی جی ایل ڈی اے سے غیرقانونی ہاوسنگ سوسائٹیوں کی تعمیرات کے ذمہ دار ایل ڈی اے افسران کے نام بھی مانگ لئے گئے ہیں-

یہ بھی چیک کریں

شیر کی خالہ بھی چور بن گئی

چنیوٹ: (نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) چنیوٹ میں چوری کی انوکھی واردات، پالتو بلیاں چوری کرنے والا گروہ …