fbpx

مانسہرہ میں نایاب نسل کی جنگلی بلی کے چرچے

مانسہرہ(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) محکمہ وائلڈ لائف مانسہرہ نے نایاب نسل کی سوٹ بلی شہری آبادی سے پکڑ کر باحفاظت جنگل میں چھوڑ دی ہے۔ترجمان وائلڈ لائف مانسہرہ کے مطابق چند روز قبل ججز کالونی سے اطلاع موصول ہوئی کہ پاکستان میں نایاب نسل کی سوٹ بلی (Civet Cat) کہیں سے خوراک کی تلاش میں رہائشی علاقے میں گھس آئی ہے اور بچوں پر حملے کی کوشش بھی کی ہے ۔اس اطلاع کے فوری بعد وائلڈ لائف کی ٹیم نے کئی مقامات پر پنجرے لگا کر گزشتہ رات اسے پکڑا اور آبادی سے دور جنگل میں چھوڑ دیا۔انہوں نے بتایا کہ جوڑے کی اس بلی کا نر بھی سرکٹ ہاؤس کے قریب دیکھا گیا ہے اسے بھی جلد ہی پکڑ لیا جائے گا۔

یہ بھی چیک کریں

شیر کی خالہ بھی چور بن گئی

چنیوٹ: (نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) چنیوٹ میں چوری کی انوکھی واردات، پالتو بلیاں چوری کرنے والا گروہ …