تازہ ترین خبریں

جشن آزادی بھرپور انداز میں منانے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل

پشاور (میڈیا92نیوز آن لائن) ملک بھر میں جشن آزادی کی تیاری اپنے آخری مراحل میں ہیں، کوئی اپنے گھر پر پاکستانی جھنڈا لہرا رہا ہے تو کوئی سبز ہلالی پرچم سے اپنا چہرہ سجا رہا ہے۔ بچوں نے گھروں کے صحن اور کمروں کو جھنڈیوں سے آراستہ کر لیا اور جشن آزادی پر پہننے کیلئے خصوصی لباس بھی تیار کر رکھے ہیں۔
وقت کم ہے اور مقابلہ سخت، ہر ایک کی کوشش کہ اپنے گھر، محلے اور بازار کو سب سے زیادہ سبز ہلالی پرچم سے سجایا جائے، بازاروں اور شاہراوں پر جگہ جگہ پاکستانی پرچم لہرانے لگے۔

وفاقی دارالحکومتوں میں سرکاری و نیم سرکاری دفاتر اور بازاروں و شاہراوں کو بھی سبز ہلالی پرچم اور جھنڈیوں سے سجا دیا گیا۔ بازاروں میں جگہ جگہ سٹال لگا دیئے گئے ہیں جن میں پاکستانی پرچم کی ٹوپیاں، بیجز، ماسک سمیت دیگر اشیاء کی خریداری خوب زور و شور سے جاری ہے۔

جشن آزادی کے موقع پر کشمیری پرچم بھی نمایاں ہیں جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور عنقریب ہندوستان کے مظالم سے کشمیری بھائیوں کی آزادی کا جشن بھی منایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ہالی وڈ فلم ’’فریکس‘‘ 23 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

لاس اینجلس (میڈیا92نیوز) ہالی وڈ کی خطروں اور مہم جوئی سے بھری فلم ’’ فریکس …