تازہ ترین خبریں

بنوں میں بلند آواز میں میوزک بجانے پر باپ، بیٹا اور بیٹی سمیت 4 افراد قتل

بنوں (میڈیا92نیوز آن لائن) بنوں کے علاقے میرا خیل میں بلند آواز میں میوزک بجانے پر 4 افراد کو قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق میرا خیل میں واقع ایک گھر میں بلند آواز سے میوزک بج رہا تھا جس پر پڑوسی نے منع کیا۔

میوزک بند نہ کرنے پر پڑوسی نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں باپ، بیٹا اور بیٹی سمیت 4 افراد جاں بحق اور 2 خواتین زخمی ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ہالی وڈ فلم ’’فریکس‘‘ 23 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

لاس اینجلس (میڈیا92نیوز) ہالی وڈ کی خطروں اور مہم جوئی سے بھری فلم ’’ فریکس …