لاہور میں جعلی عامل نے ملائیشین خاتون کو لوٹ لیا

ساندہ(میڈیا92نیوز)لاہور کے علاقے ساندہ میں جعلی عامل نےعلاج کرنےکے بہانے ملائیشین خاتون سے بیس لاکھ روپے ہتھیا لیے جس پر ایف آئی اے نے جعلی عامل کو بیٹے سمیت گرفتار کر لیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر آصف اقبال کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے لاہور کے علاقہ ساندہ میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی عامل فیاض اور اسکے بیٹے فہد کو گرفتار کر لیا ہے ۔
ملزم فیاض نے بلیک میجک کے نام سے انگلش ویب سائٹ بنا رکھی ہے جسے دیکھ کر گھریلو پریشانیوں سے تنگ ملائیشین خاتون ازلینا نے فیاض سے رابطہ کیا تو ملزم نے علاج کرنے کے بہانے خاتون سے بیس لاکھ روپے ہتھیا لیے ۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ازلینا اپنے پاکستانی شوہر کے ساتھ جعلی عامل سے ملنے گوجرانوالہ پہنچ گئی اور عامل کی طرف سے مزید رقم کے مطالبے پرایف آئی اے کو شکایت کی ۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات چیت

اسلام آباد (میڈیا92نیوز آن لائن) وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ …