تازہ ترین خبریں

دنیا کشمیریوں سے نظریں موڑ سکتی ہے لیکن پاکستان نہیں: شاہ محمود

اسلام آباد (میڈیا92نیوز آن لائن) شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دنیا کشمیریوں سے نظریں موڑ سکتی ہے لیکن پاکستان نہیں، مسئلہ کشمیر پر پوری قوم متحد ہے، وزیراعظم جنرل اسمبلی میں مظلوموں کا مقدمہ پیش کریں گے، جنیوا میں کسی نے بھی بھارتی موقف کو تسلیم نہیں کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کانفرنس کا مقصد کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ہے، کشمیر ایشو کسی زمین کے ٹکڑے کا مسئلہ نہیں ہے، 5 اگست کے اقدامات نے ہماری تشویش میں اضافہ کیا، مقبوضہ کشمیر میں 45 روز سے ذرائع ابلاغ معطل ہیں، فاروق حیدر کی آنکھیں نم تھیں، ان کا درد سمجھ سکتا ہوں، دنیا کشمیر سے نظریں موڑ سکتی ہے مگر پاکستان نہیں، بھارت نے سلامتی کونسل اجلاس روکنے کیلئے رکاوٹیں کھڑی کیں، روس نے اپنے رویے میں لچک دکھائی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کشمیری قوم کے دکھ اور قرب کا احساس ہے، مسئلہ کشمیر دنیا کے افق پر نظر آنا حکومتی کامیابی ہے، وزیراعظم کشمیریوں کے جذبات کو کبھی مجروح نہیں ہونے دیں گے، مسئلہ کشمیر 54 سال بعد سلامتی کونسل میں زیر بحث آیا، چین کے ذریعے سلامتی کونسل تک رسائی حاصل کی، کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں، عالمی تنازع ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا بیان سلامتی کونسل کی ترجمانی ہے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا مسئلہ کشمیر پر قوم یکجا ہے، جنیوا میں 58 ممالک نے پاکستان کے موقف کی حمایت کی، جنیوا میں ایک بھی انسانی حقوق کونسل نے بھارت کی حمایت نہیں کی، مسئلہ فلسطین نے او آئی سی کوجنم دیا، او آئی سی ممالک میں کچھ خلیج دکھائی دے رہی ہے، آج او آئی سی کے رویے میں تبدیلی آئی ہے، پاکستان کے موقف میں کوئی لچک نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ینگ ڈاکٹرز کو شرم آنی چاہیے مریضوں سے ظلم کررہے ہیں ۔ صحت ڈاکٹر یاسمین راشد

لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن) گرینڈ ہیلتھ الائنس کی ہڑتال پر وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد برہم …