تازہ ترین خبریں

کاہنہ فلائی اوور کے ٹول ٹیکس میں اضافہ کردیا گیا

لاہور (میڈیا92نیوز آن لائن) مہنگائی کےمارے شہریوں پر ٹیکسوں کامزید بوجھ پڑگیا۔ کاہنہ فلائی اوور کے ٹول ٹیکس میں اضافہ کردیا گیا ۔ کار کا ٹول ٹیکس 30 روپے سے بڑھا کر 40 روپے کر دیاگیا۔ ویگن 75 روپے،کوسٹر95روپے اوربس کا110روپے ٹول ٹیکس مقرر کردیا گیا ۔

پرائیویٹ کنٹریکٹر کی ٹول ٹیکس بڑھانے کی منظوری ایل ڈی اے سے نہ لیے جانے کاانکشاف ۔ ٹول ٹیکس بڑھانے کی منظوری کسی مجاز اتھارٹی سے نہیں لی گئی ۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سیل کو تول ٹیکس بڑھانے کے حوالے سے آگاہ نہیں کیا گیا ۔ واضح رہے کاہنہ فلائی اوور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مکمل کیا گیا ۔ پلازہ سے ٹول لینے کا اختیار کمپنی کو 25 سال کے لیے دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

ینگ ڈاکٹرز کو شرم آنی چاہیے مریضوں سے ظلم کررہے ہیں ۔ صحت ڈاکٹر یاسمین راشد

لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن) گرینڈ ہیلتھ الائنس کی ہڑتال پر وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد برہم …