تازہ ترین خبریں
گلگت بلتستان: مسافر کوسٹر کھائی میں جاگری، 19 افراد جاں بحق

گلگت بلتستان: مسافر کوسٹر کھائی میں جاگری، 19 افراد جاں بحق

گلگت (میڈیا 92 نیوز آن لائن ) روندوکے قریب کوسٹر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ترجمان گلگت بلتستان حکومت نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کوسٹر راولپنڈی سے اسکردو جارہی تھی کہ روندو کے مقام پر گہری کھائی میں جاگری جس میں سوار 19 افراد جاں بحق ہوگئے۔ترجمان نے بتایا کہ کوسٹر میں 25 مسافر سوار تھے جن میں 6 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ترجمان گلگلت بلتستان حکومت کا کہنا تھا کہ مسافر کوسٹر جس مقام پر گری وہاں قریب ہی دریائے سندھ بہتا ہے البتہ دریا میں پانی انتہائی کم ہونے کی وجہ سے کوسٹر کے ڈوبنے کا خدشہ نہیں۔ترجمان نے مزید بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں کو جائے حادثہ پر روانہ کردیا گیا جنہوں نے زخمیوں کو لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پنجاب اینٹی کرپشن غیرقانونی طور سرکاری زمین ہتھیانے والی بڑی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف ان ایکشن

پنجاب اینٹی کرپشن غیرقانونی طور سرکاری زمین ہتھیانے والی بڑی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف ان ایکشن

پرچہ درج ، کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار : گوہر نفیس لاہور(میڈیا 92 نیوز …