تازہ ترین خبریں
عوام لاک ڈاؤن کے فیصلے پر سندھ حکومت سے تعاون کریں،بلاول بھٹو زرداری کی اپیل

عوام لاک ڈاؤن کے فیصلے پر سندھ حکومت سے تعاون کریں،بلاول بھٹو زرداری کی اپیل

کراچی (میڈیا92 نیوز آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کسی بھی حکومت کی اہم ذمے داری اپنے عوام کی صحت اور زندگی کا تحفظ ہے،اس وقت پوری دنیا میں کورونا وائرس پھیل رہا ہے، لوگ بیمار اورہلاک ہورہے ہیں،کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے اورعوام کے تحفظ کیلئے سندھ حکومت نے سخت فیصلے لیے ہیں،اپیل کرتا ہوں کہ لاک ڈاؤن کے فیصلے پر سندھ حکومت سے تعاون کریں، مخیرحضرات سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ غریبوں کا خیال رکھیں،لاک ڈاؤن کے دوران راشن کی ضرورت ہے تو سندھ حکومت کوشش کریگی کہ آپکو راشن پہنچائے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کورونا وائرس سے متعلق ویڈیو پیغام میں کہاہے کہ جانتا ہوں لاک ڈاؤن کے دوران بہت سے لوگ پریشان ہونگے کہ وہ کیسے گزارا کرینگے،انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس کا نہ کوئی علاج ہے اور نہ کوئی ویکسین ہے،اگرلاک ڈاؤن کے دوران آپ بیمارہوجاتے ہیں توسندھ حکومت سے رابطہ کریں تاکہ آپکا ٹیسٹ کرایا جاسکے۔
جانتا ہوں نوکری پیشہ طبقے کو خدشہ ہوگا کہ کہیں وہ لاک ڈاؤن کے دوران بیروزگار نہ ہوجائیں،سندھ حکومت نے نوٹیفکیشن نکالا ہے لاک ڈاؤن کے دوران کوئی کسی کوبیروزگارنہیں کرسکتا،نوٹیفکیشن نکالا ہے لاک ڈاؤن کے دوران ملازمین کوپوری تنخواہیں دینی ہونگی،آپ جہاں نوکری کرتے ہیں وہ سندھ حکومت کے فیصلے کو نہیں مان رہے تو آپ سندھ حکومت سے رابطہ کریں،لاک ڈاؤن کے دوران اگرآپ ملازمین کونہیں نکالتے،تنخواہیں دیتے ہیں توسندھ حکومت بعد میں تعاون کریگی۔
انہو ںنے کہا کہ سندھ حکومت ایسے اقدامات بھی کررہی ہے کہ وہ عوام کو ریلیف بھی پہنچاسکے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ وفاقی حکومت اس وائرس کا مقابلہ کرنے کیلئے ہماری مدد کرے،میں جانتا ہوں کہ اگر ہم سب ایک ہوجائیں تو کورونا وائرس کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے،بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ اگر آپ 14 دن کیلئے گھروں میں نہ رہ کر ہمارے ساتھ تعاون نہیں کرتے ہو تو ساری محنت ضائع ہوجائے گی، میں اپیل کرتا ہوں کہ آپ سندھ حکومت سے تعاون کریں، گھر پر رہیں، زندگی کا تحفظ کریں۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ حکومت ریلوے کی زمین وگزار کرائے :سپریم کورٹ؛ تعمیرات ایسی نہ ہوں جو شہر میں دھبہ بن جائیں: چیف جسٹس

سندھ حکومت ریلوے کی زمین وگزار کرائے :سپریم کورٹ؛ تعمیرات ایسی نہ ہوں جو شہر میں دھبہ بن جائیں: چیف جسٹس

اسلام آباد(میڈیا92نیوز) سپریم کورٹ نے کراچی سرکلر ریلوے کیس میں آئندہ سماعت پر پیش رفت …