تازہ ترین خبریں
بنگلادیش نے عبدالرزاق کو سلیکٹر کے عہدے کی پیشکش کردی

بنگلادیش نے عبدالرزاق کو سلیکٹر کے عہدے کی پیشکش کردی

ڈھاکہ : بنگلادیش نے عبدالرزاق کو سلیکٹر کے عہدے کی پیشکش کردی۔
سابق لیفٹ آرم سپنر بدستور ڈومیسٹک کیریئر جاری رکھے ہوئے ہیں، بی سی بی انھیں فاروق احمد کی جگہ سلیکشن پینل میں شامل کرنا چاہتا ہے جس میں چیئرمین منہاج العابدین اور حبیب البشر بھی شامل ہیں۔کرکٹ آپریشنز کے چیئرمین اکرم خان نے کہا کہ میں نے حبیب سے کہا ہے کہ وہ ہماری پیشکش کے بارے میں رزاق سے پوچھیں کیونکہ وہ ڈی پی ایل میں کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں، ہمیں نہیں معلوم کہ وہ اپنے کیریئر کو طول دینا چاہتے ہیں یا نہیں۔ دوسری جانب سپنرنے کہاکہ مجھے پیشکش ہوئی تھی مگر میں ڈی پی ایل کا حصہ تھا، چونکہ اب لیگ ملتوی ہوچکی تو میں اس کا جائزہ لوں گا۔

یہ بھی پڑھیں

نوجوان لڑکی نے 50 کلو وزن کم کرلیا، دیکھ کر آنکھوں پر یقین نہ آئے

نوجوان لڑکی نے 50 کلو وزن کم کرلیا، دیکھ کر آنکھوں پر یقین نہ آئے

لندن(میڈیا92نیوز) موٹاپے سے نجات حاصل کرنا جان جوکھوں کا کام ہے لیکن برطانیہ میں ایک …