تازہ ترین خبریں
پاکستان دنیابھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں 26ویں نمبر پرآگیا

پاکستان دنیابھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں 26ویں نمبر پرآگیا

اسلام آباد(میڈیا92 نیوز آن لائن)پاکستان دنیابھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں 26ویں نمبر پرآگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے تازہ اعداد و شمار جاری کردئیے ہیں ،ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 892 تک پہنچ گئی ہے۔
کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد399 اورپنجاب میں 249 تک پہنچ گئی، اسلام آبادمیں 15، بلوچستان 110اورگلگت بلتستان میں 80 مریض رپورٹ ہوئے ہیں،کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 38 ہوگئی ہے ۔
خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 6 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ6 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں ،کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک اٹلی ہے جس میں 63 ہزار 927 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو کہ چین سے کم ہیں لیکن وہاں وائرس کے باعث ہونے والی اموات چین سے کئی گنا زیادہ ہو گئی ہیں۔ اٹلی میں وائرس کے باعث اب تک 6 ہزار 77 لوگ جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سات ہزار 432 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ پوری دنیا میں اس وقت کورونا وائرس سے تین لاکھ 81 ہزار 598 لو گ متاثر ہو چکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 16 ہزار 559 افراد موت کے منہ میں چلے گئے ہیں۔ کورونا وائرس سے اس وقت ملک میں ایک لاکھ ایک ہزار 806 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بھارت میں گدھی کے دودھ کی قیمت سُن کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

بھارت میں گدھی کے دودھ کی قیمت سُن کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

لاہور ( میڈیا 92 نیوز رپورٹ) سبط اعوان سے بھارتی ریاست گجرات میں گدھوں کی …