تازہ ترین خبریں
،پنجاب حکومت کا مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ ،عملدرآمد کب تک متوقع ؟

،پنجاب حکومت کا مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ ،عملدرآمد کب تک متوقع ؟

لاہور(میڈیا 92 نیوز آن لائن)پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے کو مکمل لاک ڈاؤن کرنے پر غور، شہریوں کی جانب سے حکومتی ہدایات نہ ماننے پر بڑا فیصلہ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے مطابق بتایا ہے کہ حکومت کی جانب سے اگلے ہفتے بڑے فیصلے پر عملدرآمد کیا جائے گا اور کورونا کے خطرے کے پیش نظر شہریوں سے نمٹنے کیلئے نئی حکمت عملی تیارکی گئی ہے،

پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے صوبے میں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے ،صوبے میں لاک ڈاؤن کی صورت میں حکومت شہروں کو مختلف زونزمیں تقسیم کرے گی اور زونز کی تقسیم ٹاؤنز کی بنیاد پر ہو گی جبکہ زیادہ کیسز رپورٹ ہونیوالے زون کو مکمل سیل کیا جائے گا،

شہری ایک زون سے دوسرے زون میں داخل نہیں ہوسکیں گے،واضح رہے کہ پنجاب حکومت پہلے ہی ایسے علاقوں کو مکمل سیل کر رہی ہے جہاں زیادہ کیسز ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ حکومت ریلوے کی زمین وگزار کرائے :سپریم کورٹ؛ تعمیرات ایسی نہ ہوں جو شہر میں دھبہ بن جائیں: چیف جسٹس

سندھ حکومت ریلوے کی زمین وگزار کرائے :سپریم کورٹ؛ تعمیرات ایسی نہ ہوں جو شہر میں دھبہ بن جائیں: چیف جسٹس

اسلام آباد(میڈیا92نیوز) سپریم کورٹ نے کراچی سرکلر ریلوے کیس میں آئندہ سماعت پر پیش رفت …