تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سب سے زیادہ 5 ہلاکتیں، ملک بھر میں کیسز کی تعداد 1400 سے تجاوز

پاکستان میں کورونا سے مزید 3 افراد جاں بحق، ملک میں مریضوں کی تعداد 2884 ہو گئی

لاہور (میڈیا 92 نیوز آن لائن ) پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث مزید 3 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جس کے بعد ملک میں اموات کی تعداد 45 جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 2884 ہو گئی ہے۔

آج پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا میں ایک ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے جس کے ہوئی ہے۔ ملک میں اب تک کورونا سے ہونے والی 45 ہلاکتوں میں سب سے زیادہ 15 ہلاکتیں سندھ میں ہوئی ہیں جب کہ خیبرپختونخوا میں 14، پنجاب میں 12، گلگت میں 3 اور بلوچستان میں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔

آج کورونا کے کیسز کی صورتحال

سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور اسلام آباد میں مزید 107 کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2884 تک پہنچ گئی ہے۔

پنجاب

پنجاب میں آج اب تک مزید 76 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جس کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 1163 ہو گئی ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے 12 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ وائرس سے متاثرہ 6 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

سندھ

سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کیسز کی مجموعی تعداد 839 بڑھ کر 864 ہو گئی ہے جب کہ مزید ایک مریض کی ہلاکت کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 15 ہو گئی ہے۔

سندھ میں آج مزید 12 مریض صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد اب تک کورونا وائرس سے 86 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت میں بھی کورونا وائرس کے مزید 3 کیسز سامنے آنے کے بعد مزیضوں کی مجموعی تعداد 78 ہو گئی ہے۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر میں ہفتے کو کورونا وائرس کے مزید 3 کیسز سامنے آئے جس کے بعد وہاں مریضوں کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔

وزیر صحت ڈاکٹر نجی نقی کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا کا ایک مریض کورونا سے صحت یاب ہوا ہے۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں بھی کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے 24 مارچ سے تین ہفتوں کے لیے لاک ڈاؤن ہے۔

خیبرپختونخوا

سرکاری پورٹل کے اعداد و شمار کے مطابق خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 372 ہے۔

خیبر پختونخوا میں اب تک کورونا وائرس سے 14 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ 30 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

بلوچستان

بلوچستان میں اتوار کے روز کورونا وائرس کے 3 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 189ہو گئی ہے۔

صوبائی حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کے مطابق 9 ڈاکٹروں سمیت 38 افراد میں مقامی طور پر کورونا وائرس منتقل ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

لیاقت شاہوانی نے بتایا کہ صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے ایک ہلاکت ہوئی جب کہ 19 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 206 ہوگئی ہے۔

گلگت میں مہلک وائرس سے متاثرہ 9 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں جبکہ 3 افراد وفات پاچکے ہیں۔

خیال رہےکہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں میں وائرس کی تشخیص کرنے والے ڈاکٹر اسامہ بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

نوجوان لڑکی نے 50 کلو وزن کم کرلیا، دیکھ کر آنکھوں پر یقین نہ آئے

نوجوان لڑکی نے 50 کلو وزن کم کرلیا، دیکھ کر آنکھوں پر یقین نہ آئے

لندن(میڈیا92نیوز) موٹاپے سے نجات حاصل کرنا جان جوکھوں کا کام ہے لیکن برطانیہ میں ایک …