تازہ ترین خبریں
کورونا وائرس، ورلڈ بینک پاکستان کو 238 ملین ڈالر امداد دے گا، فردوس عاشق اعوان

عمران خان کورونا اور بھوک دونوں کےخلاف جنگ لڑ رہے ہیں،تنقید کرنے والے ” پہلے حقائق جانیں اور پھر بولیں”،فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد(میڑیا92)وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ عمران خان کورونا اور بھوک دونوں کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں،بلا جواز تنقید کرنے والوں کی لاعلمی پر افسوس ہی کیا جا سکتا ہے،تنقید کرنے والے ” پہلے حقائق جانیں اور پھر بولیں”۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ بلا جواز تنقید کرنے والوں کی لاعلمی پر افسوس ہی کیا جا سکتا ہے۔وزہراعظم عمران خان نے مستحق افراد،مزدورں اور محنت کشوں کیلئے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا پیکج دیا۔پنجاب نے اگلے محاذ پر ڈٹے ڈاکٹروں نرسوں اور طبی عملے کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

معاون خصوصی اطلاعات و نشریات نے کہاکہ کرونا کے خلاف لائن آف ڈیوٹی پر مامور کسی سرکاری ملازم یا ڈاکٹر کی قیمتی جان کا خدانخواستہ ضیاع ہوتا ہے تو پنجاب حکومت نے انہیں شہدا پیکج دینے کا اعلان کیا ہے۔گریڈ 1 سے 16 تک کے خاندانوں میں 40 لاکھ جبکہ گریڈ 17 سے اوپر 80 لاکھ کی امداد شاملِ ہے۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے1کروڑ 20 لاکھ غریب عوام کو 12000 روپے فی کس امداد دی۔ 144 ارب غریبوں میں تقسیم کیا جا رہا۔9 اپریل سے لیکر اب تک ملک بھر کے تقریباً 41 لاکھ 40 ہزار خاندانوں میں 49 ارب 68 کروڑ 5 لاکھ روپے تقسیم کیے جاچکے ہیں۔ تنقید کرنے والے ” پہلے حقائق جانیں اور پھر بولیں”۔

فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ سیاست کے بجائے تمام صوبوں میں کورونا وائرس کنٹرول کرنا اصل مشن ہے۔ عمران خان کورونا اور بھوک دونوں کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔اس جنگ میں سب ان کا ساتھ دیں کیونکہ یہ وقت سیاست کا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

نوجوان لڑکی نے 50 کلو وزن کم کرلیا، دیکھ کر آنکھوں پر یقین نہ آئے

نوجوان لڑکی نے 50 کلو وزن کم کرلیا، دیکھ کر آنکھوں پر یقین نہ آئے

لندن(میڈیا92نیوز) موٹاپے سے نجات حاصل کرنا جان جوکھوں کا کام ہے لیکن برطانیہ میں ایک …