تازہ ترین خبریں
فیروز والا: بچی کو اغواء کرنیوالا درندہ عوام نے پکڑ لیا، پولیس کے حوالے

فیروز والا: بچی کو اغواء کرنیوالا درندہ عوام نے پکڑ لیا، پولیس کے حوالے

فیروز والا: (میڑیا92) بچوں کو اغواء کر کے زیادتی کرنے والا درندہ عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت پکڑ لیا۔

تفصیلات کے مطابق بچوں کے اغواء میں ملوث ملزم اشرف شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا، ملزم حبیب چوک میں 10 سالہ بچی کو اغوا کر کے لے جاتا سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے قابو آگیا ۔ چار روز قبل ملزم نے گلی میں کھیلتی بچی رومان کو نشہ آور چیز کی مدد سے بیہوش کیا۔
بچی کو بوری میں ڈالتے دیکھ کر شہری کے شور پر اغوا کار بھاگ گیا، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم اشرف کو امامیہ کالونی سے شہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

تھانہ شاہدرہ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔فیروز والا: بچی کو اغواء کرنیوالا درندہ عوام نے پکڑ لیا، پولیس کے حوالے

یہ بھی پڑھیں

بڑے کام کرنے کے لیے سوچ بڑی کرنی ہوتی ہے، وزیراعظم عمران خان

بڑے کام کرنے کے لیے سوچ بڑی کرنی ہوتی ہے، وزیراعظم عمران خان

لاہور (میڈیا 92نیوز آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بڑے کام …