تازہ ترین خبریں
رائے ونڈ میں تعینات ایس ایچ او کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا

رائے ونڈ میں تعینات ایس ایچ او کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا

لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن ) رائے ونڈ تھانے میں تعینات ایس ایچ او انسپکٹر شاہ کا کورونا ٹیست مثبت آ گیا ہے ۔
پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ رائے ونڈ انسپکٹر شاہ کا کورونا ٹیسٹ نتائج مثبت آیا ہے اس سے قبل بھی کورونا کی وجہ سے سیل کیے گئے علاقوں میں تعینات 24 اہلکاروں کے ٹیسٹ مثبت آ چکے ہیں۔رائے ونڈ کے علاقے میں گزشتہ کئی دنوں سے لا ک ڈاو¿ن ہے جب کہ لاہورکے 23 علاقے کورونا کی وجہ سے سیل ہیں۔واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد روزبروز بڑھتی جا رہی ہے، اب تک متاثرین کی تعداد 14 ہزار سے زائد ہو چکی ہے جس میں سے 5640 کا تعلق صوبے پنجاب سے ہے اور صوبے میں 91 ہلاکتیں بھی ہوچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پنجاب 8 خواتین سے اجتماعی زیادتی، 5 بچے بھی نشانہ بن گئے

پنجاب 8 خواتین سے اجتماعی زیادتی، 5 بچے بھی نشانہ بن گئے

میڈیا92نیوزکی رپورٹ کے مطابق مانگا منڈی میں خاتون سے 5افراد، سرگودھا میں 3ڈاکوﺅں نے خاتون …