تازہ ترین خبریں
ملک بھر میں تجارتی مراکز 10مئی سے کھولے جانے کا امکان

ملک بھر میں تجارتی مراکز 10مئی سے کھولے جانے کا امکان

(میڈیا92نیوز آن لائن)
اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں ملک بھر میں تجارتی مراکز صبح 9 سے شام 5 بجے اور رات 8 سے 10 بجے تک کھولنے کی تجاویز منظور کر لی گئیں۔

تجاویز کی منظوری کے بعد ملک بھر میں تجارتی مراکز 10مئی سے کھولے جانے کا امکان ہے ۔

اجلاس میں پنجاب، سندھ اور بلوچستان نے ٹرین اور بس سروس کھولنے کی مخالفت کردی ۔ ٹرین سروس کی بحالی کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ہوگا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اجلاس میں لاک ڈاون میں نرمی اور آئندہ کی حکمت عملی بالخصوص 9 مئی کے بعد لاک ڈاؤن ختم کرنے یا اس میں توسیع کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

این سی او سی کے اجلاس میں میں پیش کی گئی سفارشات کی روشنی میں لاک ڈاون میں نرمی، بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کھولنے، تجارتی مراکز کو شام 5 کے بعد 8 بجے تک بند اور رات 8 سے 10 بجے تک کھولے جانے کی تجاویز منظور کی گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب ، سندھ اور بلوچستان نے ٹرین اور بس سروس بحال کرنے کے مخالفت کی، ٹرین سروس کی بحالی کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ہوگا۔

این سی او سی کی طرف سے 10 ٹرینوں کا محدود ٹرین آپریشن شروع کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے جبکہ وزیر ریلوے شیخ رشید نے 15 ٹرینیں چلانے کی سفارش کررکھی ہے۔

اس کے علاوہ تعمیراتی صنعت کی سہولیات میں اضافے کی تجویز اور اسلام آباد کے اسپتالوں میں مخصوص او پی ڈیز کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اسلام آباد انتظامیہ کو کورونا وائرس کے حوالے سے فلاحی سرگرمیوں میں رورل سپورٹ پروگرام میں رضاکاروں کو شامل کرنے اور وزیر اعظم ٹاسک فورس کی مدد سے تمام یونین کونسلوں تک رسائی ممکن بنانے کی ہدایت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

بھارت میں گدھی کے دودھ کی قیمت سُن کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

بھارت میں گدھی کے دودھ کی قیمت سُن کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

لاہور ( میڈیا 92 نیوز رپورٹ) سبط اعوان سے بھارتی ریاست گجرات میں گدھوں کی …