تازہ ترین خبریں
امریکی شخص نے ایک ہی دن میں دس لاکھ ڈالرکی لاٹری دو مرتبہ جیت لی

امریکی شخص نے ایک ہی دن میں دس لاکھ ڈالرکی لاٹری دو مرتبہ جیت لی

(میڈیا92نیوز آن لائن)
کولاراڈو: قدرت مہربان ہوجائے تو عین وہی ہوتا ہے جو امریکی شہر کولاراڈو کے ایک شخص کے ساتھ ہوا کہ اس نے ایک ہی دن میں دو مرتبہ لاٹری جیتی اور ہر بار دس لاکھ ڈالر یعنی 15 کروڑ اس کی جھولی میں گھرے اور یوں مجموعی طور پر 20 لاکھ ڈالر یعنی 30 کروڑ روپے کا مالک بن گیا۔

’جو بی‘ نامی اس شخص نے 25 مارچ کو دو مرتبہ لاٹری جیتی اور اس کی تصویر انہوں نے بڑے فخر سے پوسٹ کی ہے۔ لیکن یاد رہے کہ جو گزشتہ 30 برس سے عین اسی نمبر کے تحت لاٹری خرید رہے ہیں لیکن زندگی میں پہلی مرتبہ انہوں نے ایک ہی روز دو مرتبہ لاٹری جیتی ہے۔ یہ انعام پاوربال لاٹری میں جیتے گئے ہیں جو دو مختلف جگہوں سے خریدے گئے تھے اور دونوں اسٹور ایک دوسرے سے ایک میل کے فاصلے پر واقع ہیں۔

کورونا وائرس کے تناظر میں اب انعام حاصل کرنے کے لیے ڈرائیو تھرو طریقہ وضع کیا گیا ہے جس سے گزر کر آپ انعام کا دعویٰ کرسکتے ہیں۔ لاٹری والی کمپنی نے جب اس سے دونوں انعامات کے بارے میں پوچھا تو اس نے بتایا کہ میری بیگم (باس) ہی اس کا فیصلہ کریں گی۔
جو کا تعلق کولاراڈو کی پیبلو کاؤنٹی سے ہیں جہاں کورونا کے ہزاروں کیس نمودار ہوچکے ہیں لیکن اس افسردہ صورتحال میں بھی قسمت کی دیوی جو پر مہربان ہوئی اور اب وہ کروڑ پتی بن چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

2 بھائیوں نے پاکستان کا پہلا الٹرا لائٹ ہیلی کاپٹر تیار کر لیا

2 بھائیوں نے پاکستان کا پہلا الٹرا لائٹ ہیلی کاپٹر تیار کر لیا

لاہور ( میڈیا 92 نیوزرپورٹ ) سبط سے 2 بھائیوں نے پاکستان کا پہلا الٹرا …