تازہ ترین خبریں
سمندر پار پاکستانیوں نے ہر ملک میں اپنی الگ پہچان بنائی ہے: آفتاب اقبال کا بزمِ ریاض سے خطاب

سمندر پار پاکستانیوں نے ہر ملک میں اپنی الگ پہچان بنائی ہے: آفتاب اقبال کا بزمِ ریاض سے خطاب

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں بزمِ ریاض کی جانب سے ہفتہ وار آن لائن سیشن منعقد ہوا جس میں پاکستان کے نامور کالم نویس، رائٹر، ڈائریکٹر اور معروف اینکر آفتاب اقبال نے شرکت کی جبکہ بزمِ ریاض کے اس پلیٹ فارم سے تمام مکاتبِ فکر کے لوگوں نے شرکت کی اور آفتاب اقبال کی فکر انگیز گفتگو کے علاوہ ان سے سوالات کرکے جوابات بھی لئے.
اس موقع پر بزمِ ریاض کے چئیرمین ریاض راٹھور اور صدر تصدق گیلانی نے آفتاب اقبال کو خوش آمدید کہا اور انہیں اہلِ ریاض کے متعلق آگاہ کیا اور کہا کہ اہلِ ریاض نا صرف آپ سے دلی لگاو رکھتے ہیں بلکہ آپ کے تخلیق کردہ کالم اور ٹی وی شوز کو بھی پسند کرتے ہیں اس موقع پر آفتاب اقبال نے بزمِ ریاض کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی میں ایسے بہت کم مواقع آئے ہیں کہ وہ اس طرح کے سیشن میں گئے ہوں جبکہ وہ ٹاک شوز کو بھی اتنا پسند نہیں کرتے کیونکہ اس میں جس طرح سیاسی گفتگو کی جاتی ہے اس سے ماحول درست نہیں رہتا مگر بزمِ ریاض کے عہدیداروں کی محبت ہے کہ میں انکار نہیں کر پایا.
آفتاب اقبال نے اپنی گفتگو میں کہا کہ پاکستان جیسا ملک دنیا بھر میں نہیں ہے اس کے حسین پہاڑی سلسلے اس کے میدان، دریا اور سمندر کے علاوہ اسکے صحرائی علاقے کسی کا مقابلہ نہیں کیا جاسکتا، پاکستان کے لوگ محنتی اور اپنے وطن سے پیار کرنے والے لوگ ہیں، ہم اور ہماری حکومت اگر اجتماعی کوشش کریں تو ہم اپنے ایسے تمام علاقوں کومزید خوبصورت بنا سکتے ہیں جہاں سیاحوں کی بڑی تعداد آتی ہے، جو بھی غیر ملکی سیاح یہاں آتا ہے وہ اس خطے کو اپنی آنکھوں میں سموئے ہوئے واپس جاتا ہے، ہمارا کلچر ہماری تہذیب ہماری اصل پہچان ہے، ہمیں اپنے کلچر کو فروغ دینا چاہئیے اور اس کو دنیا کے سامنے لانا چاہئیے.
اوورسیز پاکستانیوں کے حوالے سے آفتاب اقبال نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں نے ہر ملک میں اپنی الگ پہچان بنائی ہے اور پاکستان کا نام روشن کیا ہے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں سمندر پار پاکستانیوں کا بڑا اہم کردار ہے، آفتاب اقبال کے خطاب کے اختتام پر شرکاء نے ان سے سوالات بھی کئے جبکہ نظامت کے فرائض بزمِ ریاض کے بانی اور سیکرٹری جنرل وقار نسیم وامق نے خوش اسلوبی سے سرانجام دئیے.

یہ بھی پڑھیں

بھارت میں گدھی کے دودھ کی قیمت سُن کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

بھارت میں گدھی کے دودھ کی قیمت سُن کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

لاہور ( میڈیا 92 نیوز رپورٹ) سبط اعوان سے بھارتی ریاست گجرات میں گدھوں کی …