تازہ ترین خبریں
تاریخ میں پہلی بار ماسک نہ پہننے پر مسافر کو جہاز سے اتار دیاگیا

تاریخ میں پہلی بار ماسک نہ پہننے پر مسافر کو جہاز سے اتار دیاگیا

واشنگٹن (میڈیا 92آن لائن) کورونا وائرس کی وجہ سے ہماری دنیا بدل چکی اور اب نئے ایس او پیز ہماری زندگیوں کا حصہ بننے لگے ہیں جن سے انکار کسی بڑی مصیبت کا باعث بن سکتا ہے۔
ایساہی ایک تاریخ ساز واقعہ امریکہ میں پیش آیا ہے جہاں ایک مسافر کو اس لیے جہاز سے اتار دیا گیا ہے کیونکہ انہوں نے ماس پہننے سے انکار کردیا ۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایک امریکی ایئرلائنز سے اس وقت ایک مسافر کو نیچے اتار دیا گیا جب اس نے ضابطہ اخلاق کے مطابق ماسک پہننے سے انکار کر دیا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ امریکہ میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔
برینڈن سٹار جو نیویارک سے ڈیلس ایئرپورٹ کے لیے پرواز میں سوار تھے انھیں ماسک نہ پہننے کی وجہ سے نیچے اترنے کا کہا گیا۔
قدامت پرست سماجی کارکن نے جو ٹوئٹر پر خاصے مقبول ہیں، اس واقعے کی ویڈیو بنائی، جس میں انھوں نے اس واقعے کو حکام کے پاگل پن سے تعبیر کیا ہے۔
خیال رہے امریکی فضائی کمپنیوں نے گزشتہ ہفتے سے ماسک سے متعلق پالیسی کو مزید سخت کردیا ہے۔
دنیا بھر میں اب تک 84 لاکھ سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد چار لاکھ 53 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔
دنیا کا سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکہ ہے جہاں متاثرین کی تعداد 22 لاکھ کے لگ بھگ ہے جبکہ ایک لاکھ 18 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آج کے دن دنیا میں کیا کیا اہم واقعات پیش آئے ؟؟

آج کے دن دنیا میں کیا کیا اہم واقعات پیش آئے ؟؟

26 ستمبر ، 1932 – ہندوستان کے مہاتما گاندھی نے 6 دن اور 5 گھنٹے …