تازہ ترین خبریں
ملازمتوں سے برطرف اوورسیز پاکستانیوں کو روزگار دینے کا فیصلہ، پورٹل بھی متعارف

ملازمتوں سے برطرف اوورسیز پاکستانیوں کو روزگار دینے کا فیصلہ، پورٹل بھی متعارف

اسلام آباد(میڈیا 92آن لائن) وفاقی حکو مت نے ملازمتوں سے برطرف اوورسیز پاکستانیوں کو روزگار فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے خصوصی پورٹل بھی تیار کرلیا گیا ہے۔ملازمتوں سے برطرف ہونے والے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے اوورسیز ایمپلائمنٹ کوآپریشن کی ویب سائٹ پر رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے جس کے تحت ملازمتوں سے محروم ہو کر وطن واپس آنے والے دوبارہ روزگار کے اہل ہو سکیں گے۔
اس سلسلے میں معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ جن کی بیرون ملک نوکری ختم ہو چکی ہے وہ خود کو رجسٹر کریں، حکومتی کوشش سے دوبارہ باہر ملازمت کے اہل اور رجسٹریشن سے سرٹیفائڈ ٹریننگ حاصل کرنے کے اہل ہو سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ رجسٹرڈ اوورسیز پاکستانی حکومت کی طرف سے مالی مدد بھی حاصل کر سکیں گے۔
واضح رہے کہ عالمگیر وبا کورونا وائرس کے باعث بیرون ملک کام کرنے والے ہزاروں پاکستانی بیروزگار ہوکروطن واپس آچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پنجاب 8 خواتین سے اجتماعی زیادتی، 5 بچے بھی نشانہ بن گئے

پنجاب 8 خواتین سے اجتماعی زیادتی، 5 بچے بھی نشانہ بن گئے

میڈیا92نیوزکی رپورٹ کے مطابق مانگا منڈی میں خاتون سے 5افراد، سرگودھا میں 3ڈاکوﺅں نے خاتون …