تازہ ترین خبریں
سوتیلی ماں کی طرف سے برہنہ باندھے گئے بچوں کو پولیس نے پھر اسی ماں کے سپرد کردیا، حیران کن خبر

سوتیلی ماں کی طرف سے برہنہ باندھے گئے بچوں کو پولیس نے پھر اسی ماں کے سپرد کردیا، حیران کن خبر

کراچی (میڈیا 92آن لائن) ڈی آئی جی ویسٹ نے سوتیلی ماں کے ساتھ رہنے پر رضامندی ظاہر کرنے کے بعد بچوں کو سوتیلی ماں کے حوالے کردیا، ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ بچوں کو ماں کے حوالے کیا لیکن روزانہ چیک بھی کریں گے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلبرگ میں سوتیلی ماں کا معصوم بچوں کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک روا رکھنے کا واقعہ سامنے آیا تھا، جس پر ایکشن لیتے ہوئے پولیس نے بچوں کو سوتیلی ماں کی قید سے آزاد کرایا تھا تاہم اب دوبارہ انہیں سوتیلی ماں کے حوالے کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں نے سوتیلی ماں کے ساتھ جانے کی رضا مندی ظاہر کی اور بچوں کی 13 سال بہن نے بھی سوتیلی ماں کیساتھ رہنے کی حامی بھری ہے۔ڈی آئی جی ویسٹ عاصم قائم خانی کا کہنا ہے کہ علاقہ پولیس فالواپ لیتی رہے گی، بچوں کو ماں کے حوالے کیا لیکن روزانہ چیک بھی کریں گے اور ایک ہفتے بعد والدہ کو بچوں سمیت ایس ایس پی کے روبرو پیش ہونا ہوگا۔
والدہ نے پولیس کو بیان دیا کہ بچے گھر سے بھاگ جاتے ہیں اور فیضان علاقے کی دکانوں سے چیزیں بھی چراتا تھا اس لیے باندھ کے رکھا ہوا تھا۔سوتیلی ماں کا کہنا تھا کہ گھروں میں کام کرتی ہوں اور بچوں کی بہن بھی ساتھ جاتی ہے، بچے گھر پر اکیلے ہوتے ہیں اسی لیے باندھ کے رکھتی تھی۔
واضح رہے کہ سوتیلی ماں نے معصوم بچوں کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک روا رکھا، بچوں کو برہنہ حالت میں کئی ماہ سے زنجیروں میں باندھ رکھا تھا۔بچوں کی عمر 4 سے 10 سال کے درمیان ہے، انھیں کئی کئی روز تک کھانا بھی نہیں دیا جا رہا تھا، جس سے ان کی جسمانی حالت افریقا کے قحط زدہ بچوں جیسی ہو گئی تھی، والدین میں علیحدگی کے بعد باپ نے دوسری شادی کی تو سوتیلی ماں نے بچوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیے، اپنی ماں نے بھی پلٹ کر نہیں پوچھا۔
صارم برنی ویلفیئر ٹرسٹ انٹرنیشنل کی وائس چیئر پرسن عالیہ برنی نے کہا ہم نے نجی نیوز چینل کے ساتھ مل کربہت سے بچوں کو تحفظ فراہم کیا، اس واقعے پر کسی بھی ادارے کو بری الذمہ قرار نہیں دیا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں

بھارت میں گدھی کے دودھ کی قیمت سُن کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

بھارت میں گدھی کے دودھ کی قیمت سُن کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

لاہور ( میڈیا 92 نیوز رپورٹ) سبط اعوان سے بھارتی ریاست گجرات میں گدھوں کی …