میرے پاس 2 ویڈیوز آئی ہیں ،ان پر ہر حال میں ایکشن لوں گا ،سپیکر قومی اسمبلی

میرے پاس 2 ویڈیوز آئی ہیں ،ان پر ہر حال میں ایکشن لوں گا ،سپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد( میڈیا 92آن لائن )سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ میرے پاس 2 ویڈیوز آئی ہیں ایک حکومت اور ایک اپوزیشن کی، ویڈیوزپر ہر حال میں ایکشن لوں گا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہو گیا،ن لیگی رہنما مرتضیٰ جاوید عباسی نے بجٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ایوان میں کسی کی تضحیک نہیں ہونی چاہیے ،ایوان کے تقدس کے لیے سپیکر کابھرپور ساتھ دیں گے ،عمر ایوب نے میرے استحقاق کو مجروح کیا ہے،میری تحریک استحقاق آپ کے پاس سات ماہ سے پڑی ہے،سپیکرصاحب،ہمیں حکومت سے نہیں آپ سے انصاف کی توقع ہے۔
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاکہ میرے پاس 2 ویڈیو زآئی ہیں ،ویڈیوایک حکومت اور دوسری اپوزیشن کی ہے ،ویڈیوزپر ہر حال میں ایکشن لوں گا ۔

یہ بھی پڑھیں

ایک ہفتے کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں 9ہزار 50 روپے کا اضافہ ریکارڈ

ایک ہفتے کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں 9ہزار 50 روپے کا اضافہ ریکارڈ

ایک ہفتے کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت 9 ہزار 50 روپے اضافے سے …