تازہ ترین خبریں
لوک ورثہ کرپشن کیس :جج کی رخصت کے باعث سماعت بغیر کاررروائی کے ملتوی

لوک ورثہ کرپشن کیس :جج کی رخصت کے باعث سماعت بغیر کاررروائی کے ملتوی

اسلام آباد(میڈیا 92آن لائن)احتساب عدالت میں لوک ورثہ کرپشن کیس کی سماعت جج کی رخصت کے باعث بغیر کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت میں لوک ورثہ کرپشن کیس کی سماعت ہوئی،لوک ورثہ کیس کے ملزموں پر قومی خزانے سے 30 ملین روپے کی کرپشن کا الزام ہے ۔
سینیٹر روبینہ خالد سمیت دیگر ملزموں کیخلاف کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی ہو گئی،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی رخصت کے باعث سماعت نہ ہو سکی ،لوک ورثہ کرپشن کیس کی آئندہ سماعت20 جولائی کو ہو گی ۔

یہ بھی پڑھیں

2 بھائیوں نے پاکستان کا پہلا الٹرا لائٹ ہیلی کاپٹر تیار کر لیا

2 بھائیوں نے پاکستان کا پہلا الٹرا لائٹ ہیلی کاپٹر تیار کر لیا

لاہور ( میڈیا 92 نیوزرپورٹ ) سبط سے 2 بھائیوں نے پاکستان کا پہلا الٹرا …