تازہ ترین خبریں
رائے ونڈ میں تعینات ایس ایچ او کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا

پاکستان میں کوروناکےمزید1487 مریض، 24اموات.. اس وقت کتنے مریض ہیں‌ ؟؟ مکمل تفصیل

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1487 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ موذی وائرس نے مزید 24قیمتی جانیں نگل لیں۔
حکومتی ویب سائٹ کووڈ 19 کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 271,887 ہو گئی ہے جبکہ ملک میں مجموعی اموات 5,787 ہیں۔
ملک بھر میں 236,596 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں جس کے بعد پاکستان میں کوروناکے زیر علاج مریضوں کی تعداد 29,504 ہے۔
ٹیسٹ کیے گئے جن میں مزید 1487 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ 71 ہزار 887ہو گئی ہے جب کہ مزید24افراد جان کی بازی ہارگئے۔ ملک بھر م٘یں اب تک جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 5 ہزار 787ہو گئی ہے تاہم دو لاکھ 36ہزار 596افراد صحت یاب ہونے کے گھروں کو لوٹ گئے ہیں۔
حکام کے مطابق 1316 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی سب سے زیادہ تعداد صوبہ سندھ میں ہے جہاں اب تک 1لاکھ 16ہزار800 مریض سامنے جن میں سے 1لاکھ تین ہزار 491 صحتیاب ہوچکے ہیں۔سندھ میں اب تک کل 2110 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
اسی طرح صوبہ پنجاب میں اب تک91691 مریض سامنے جن میں سے 81 ہزار241 صحتیاب ہوچکے ہیں۔پنجاب میں فعال مریضوں کی تعداد 8,337 جب کہ اب تک کل 2113افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
خیبرپختونخوا میں رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 33071 ہوچکی ہے۔ایکٹو کیسز پانچ ہزار 32 ہیں 1170افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ 26869 صحتیاب ہوکر گھروں کو جاچکے ہیں۔
اسلام آباد میں کل 14821 کیسز سامنے آئے جن میں سے 12139 صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 162قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ وفاقی دارالحکومت میں اس وقت متحرک کیسز کی تعداد 2520 ہے۔
گلگت بلتستان میں 1942 مریض سامنے آ1548 صحتیاب ہوئے جب کہ 47 لقمہ ا جل بن گئے۔ اس وقت گلگت بلتستان میں کل 347 فعال کیسز ہیں۔
بلوچستان میں اب تک 11550 کیسز سانے آئے، 9899 صحتیاب جب کہ 136 جاں بحق ہوگئے۔ صوبے میں 1515 افردابھی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
آزادکشمیر میں 2012 کیسز سامنے آئے۔ 554فعال مریض ہیں 49 اموات ہوئی ہیں جب کہ 1409افرادصحتیاب ہوکر گھروں کو گئے۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ حکومت ریلوے کی زمین وگزار کرائے :سپریم کورٹ؛ تعمیرات ایسی نہ ہوں جو شہر میں دھبہ بن جائیں: چیف جسٹس

سندھ حکومت ریلوے کی زمین وگزار کرائے :سپریم کورٹ؛ تعمیرات ایسی نہ ہوں جو شہر میں دھبہ بن جائیں: چیف جسٹس

اسلام آباد(میڈیا92نیوز) سپریم کورٹ نے کراچی سرکلر ریلوے کیس میں آئندہ سماعت پر پیش رفت …