تازہ ترین خبریں
یوٹیوب کی ممکنہ طور پر بندش کے حوالے سے خبروں کو غیر مصدقہ قرار

یوٹیوب کی ممکنہ طور پر بندش کے حوالے سے خبروں کو غیر مصدقہ قرار

وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا نے پاکستان میں یوٹیوب کو بند کرنے سے متعلق کہا کہ اسے بند کرنے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

فوکل پرسن برائے وزیراعظم ڈیجیٹل میڈیا ڈاکٹر ارسلان خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں حکومتی پالیسی بیان کی اور بتایا کہ پاکستان میں ہر گزرتے دن کے ساتھ ڈیجیٹل میڈیا انڈسٹری میں نکھار آرہا ہے، پاکستان کے یوٹیوبرز کوالٹی ویڈیوز تیار کررہے ہیں اور ایسے لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، اس وقت ڈیجیٹل پبلشرز اور یوٹیوبرز کو روکنے کی نہیں بلکہ اُن کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر ارسلان خالد کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 2012 میں یوٹیوب پر جو پابندی عائد کی گئی وہ انڈسٹری کے لیے تباہ کن ثابت ہوئی، جس کی وجہ سے پاکستان میں اب تک گوگل، فیس بک اور ٹویٹر وغیرہ کے دفاتر نہیں کھل سکے۔

سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ڈیجیٹل میڈیا ریگولیشن کو مزید بہتر بنایا جائے گا، دی پریوینشن آف سائبر کرائم ایکٹ کے حوالے سے پہلے ہی ٹیکنالوجی کمپنیوں سے مذاکرات ہوچکے ہیں۔ وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ڈاکٹر ارسلان خالد نے مزید واضح کیا کہ پاکستان میں یوٹیوب بند کرنے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

دوسری جانب معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان تانیہ ایدروس نے کہا ہے کہ یوٹیوب جیسے پلیٹ فارم پر پابندی لگانا مسئلے کا حل نہیں۔یوٹیوب سے ہزاروں افراد کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 3 سال یوٹیوب پر پابندی رہی جس سے ہمارا content creator ایکو سسٹم متاثر ہوا، اب اسے پھلنے پھولنے کا موقع ملا ہے۔

ادھر وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھی یوٹیوب پر پابندی کی سختی سے مخالفت کی ہے اور کہا ہے پابندی لگا کر اپنے پاؤں پر کلہاڑا ماریں گے۔ لاکھوں لوگ ٹیکنالوجی کے کاروبار سے وابستہ ہیں، اپنے اداروں کی صلاحیت کو بہتر بنانے کی کوشش کرنی ہوگی

یہ بھی پڑھیں

نوجوان لڑکی نے 50 کلو وزن کم کرلیا، دیکھ کر آنکھوں پر یقین نہ آئے

نوجوان لڑکی نے 50 کلو وزن کم کرلیا، دیکھ کر آنکھوں پر یقین نہ آئے

لندن(میڈیا92نیوز) موٹاپے سے نجات حاصل کرنا جان جوکھوں کا کام ہے لیکن برطانیہ میں ایک …