تازہ ترین خبریں
ملک میں کورونا وائرس کے مزید 782 کیسز رپورٹ ، 17 اموات

ملک میں کورونا وائرس کے مزید 782 کیسز رپورٹ ، 17 اموات

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 20 ہزار 461 ٹیسٹ کیے گئے جن میں مزید 782 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد کورورنا کیسز کی مجموعی تعداد دو لاکھ 82 ہزار 645 ہو گئی ہے جبکہ 17 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور اموات 6 ہزار 52ہو گئیں ہیں ۔ کورونا وائرس سے اب تک دو لاکھ 58 ہزار 99 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ 826 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔
لڑکی کو برہنہ کرنے اور ویڈیو بنانے والا مرکزی ملزم گرفتار

سب سے زیادہ کیسز

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز اب تک سندھ میں رپورٹ ہو چکے ہیں جہاں تعداد ایک لاکھ 22 ہزار 759 ہو گئی ہے جبکہ پنجاب میں 94 ہزار 40 بلوچستان میں 11 ہزار 821 ، کے پی کے میں 34ہزار 432 ، اسلام آباد میں 15 ہزار 182 ، آزاد کشمیر میں 2124 اور گلگت بلتستان میں 2287 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ۔

اموات
پارک لین ریفرنس، آصف زرداری نےبریت اورریفرنس خارج کرنےکی درخواست واپس لینے کی استدعا کردی، فیصلہ محفوظ

کورونا وائرس کے باعث گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 17 اموات ہوئیں ہیں جس کے بعد تعداد چھ ہزار 52 پر پہنچ گئیں ہیں ۔ کورونا کے باعث سب سے زیادہ اموات صبہ سندھ میں ہو چکی ہیں جہاں تعداد 2250 ہو گئی ہے جبکہ پنجاب میں 2164، کے پی کے میں 1219، اسلام آباد میں 170، گلگت بلتستان میں 55 ، بلوچستان میں 137اور آزاد کشمیر میں 57 افراد جاں بحق ہوئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

پنجاب 8 خواتین سے اجتماعی زیادتی، 5 بچے بھی نشانہ بن گئے

پنجاب 8 خواتین سے اجتماعی زیادتی، 5 بچے بھی نشانہ بن گئے

میڈیا92نیوزکی رپورٹ کے مطابق مانگا منڈی میں خاتون سے 5افراد، سرگودھا میں 3ڈاکوﺅں نے خاتون …