تازہ ترین خبریں
جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس بحال

جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس بحال

اسلام آباد(میڈیا 92 نیوزآئن لائن)جڑواں شہروں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں چلنے والی میٹرو بس سروس بحال کر دی گئی۔
اسلام آباد تا راولپنڈی میٹرو بس سروس میں سفر کےلئے انتظامیہ نے ایس او پیز جاری کر دیئے ہیں۔جاری کیے گئے ایس او پیز کے تحت میٹرو بس سروس میں کھڑے ہو کر سفر کرنے پر پابندی ہو گی۔میٹرو بس سروس کی انتظامیہ کے مطابق مسافر سیٹ پر بیٹھ کر سفر کر سکیں گے۔
میٹرو بس سروس انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کے لیے دورانِ سفر ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ میٹرو بس سروس کورونا وائرس کے باعث عائد کیے جانے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے 23 مارچ کو بند کر دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ حکومت ریلوے کی زمین وگزار کرائے :سپریم کورٹ؛ تعمیرات ایسی نہ ہوں جو شہر میں دھبہ بن جائیں: چیف جسٹس

سندھ حکومت ریلوے کی زمین وگزار کرائے :سپریم کورٹ؛ تعمیرات ایسی نہ ہوں جو شہر میں دھبہ بن جائیں: چیف جسٹس

اسلام آباد(میڈیا92نیوز) سپریم کورٹ نے کراچی سرکلر ریلوے کیس میں آئندہ سماعت پر پیش رفت …