تازہ ترین خبریں
پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شکست پر جاوید میاں داد آگ بگولہ ہو گئے ، سیدھی سیدھی سنا ڈالیں

پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شکست پر جاوید میاں داد آگ بگولہ ہو گئے ، سیدھی سیدھی سنا ڈالیں

لاہور (میڈیا 92 نیوز آن لائن )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے پہلے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی شکست پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ نا تجربہ کاری کی وجہ سے پاکستان جیتا ہوا میچ ہارگیا۔
تفصیلات کے مطابق جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ 277 رنز چوتھی اننگز میں بنانا بہت مشکل ہوتاہے، شروع میں ہی سپنر لگائے جاتے تومیچ جیت سکتے تھے، اسی گراو¿نڈ میں ہم اسپنرزکے ساتھ کئی میچزجیت چکے ہیں۔کوچنگ اسٹاف پر تنقید کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا ہے کہ ٹیم کے ساتھ ایسے لوگ لگا دیے ہیں جنہیں کاپی پینسل پکڑنے کا شوق ہے، کاپی پینسل پکڑنے کے بجائے کھلاڑیوں کو وہ بتائیں جوآنکھوں سے دیکھیں اور اگر کاپی پینسل ہی پکڑنی ہے توکالج یا اسکول میں جاکر پڑھیں۔
ادھر پاکستان کرکٹ ٹیم نے ساو¿تھمپٹن پہنچ کر دوسرے ٹیسٹ کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔قومی ٹیم نے ساو¿تھمپٹن میں پریکٹس کی اور اس دوران بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ پر خصوصی توجہ دی گئی۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 13 اگست سے شروع ہوگا۔
خیال رہے کہ 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے، پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم نے پاکستان کو 3 وکٹوں سے باآسانی شکست دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

بھارت میں گدھی کے دودھ کی قیمت سُن کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

بھارت میں گدھی کے دودھ کی قیمت سُن کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

لاہور ( میڈیا 92 نیوز رپورٹ) سبط اعوان سے بھارتی ریاست گجرات میں گدھوں کی …