تازہ ترین خبریں
انسداددہشتگردی عدالت کراچی،کالعدم تنظیم کیلئے فنڈنگ کرنے کاجرم ثابت ہونے پر مجرم کو5 سال قید اور 20 ہزار روپے جرمانہ

انسداددہشتگردی عدالت کراچی،کالعدم تنظیم کیلئے فنڈنگ کرنے کاجرم ثابت ہونے پر مجرم کو5 سال قید اور 20 ہزار روپے جرمانہ

کراچی(میڈیا 92 نیوز آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت نے کالعدم تنظیم کیلئے فنڈنگ کرنے کاجرم ثابت ہونے پر مجرم کو5 سال قید اور 20 ہزار روپے جرمانہ کردیا،عدالت نے مقدمے کے تفتیشی افسراورہیڈکانسٹیبل کیخلاف انکوائری کاحکم دیدیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں کالعدم تنظیم کیلئے فنڈنگ کے الزام میں گرفتار ملزم کے متعلق کی سماعت ہوئی، کالعدم تنظیم کیلئے فنڈنگ کرنے کاجرم ثابت ہونے پر مجرم سلیم احمد کو 5 سال قید اور20 ہزارروپے جرمانہ کردیاگیا،جرمانہ ادانہ کرنے کی صورت میں مزید8 ماہ قید بھگتناہوگی۔
عدالت نے مقدمے کے تفتیشی افسراورہیڈکانسٹیبل کیخلاف انکوائری کاحکم دیدیااورایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی انکوائری کو رپورٹ30 دن میں جمع کروانے کاحکم دیدیا،عدالت نے کہاکہ پولیس نے سنگین غلطیاں کرکے استغاثہ کامقدمہ کمزور کیا۔

یہ بھی پڑھیں

اصل تبدیلی تو سعودی عرب میں آئی ہے،سعودی خاتون نے ایسا کام شروع کر دیا کہ نوجوانوں کی لائنیں لگ  گئیں

اصل تبدیلی تو سعودی عرب میں آئی ہے،سعودی خاتون نے ایسا کام شروع کر دیا کہ نوجوانوں کی لائنیں لگ گئیں

لاہور(میڈیا 92 نیوز رپورٹ) ڈاکٹر ماجد خان سے اصل تبدیلی تو سعودی عرب میں آئی …