تازہ ترین خبریں
آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اور بل گیٹس کے مابین ٹیلی فونک رابطہ

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اور بل گیٹس کے مابین ٹیلی فونک رابطہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بل گیٹس کے درمیان کورونا سے نمٹنے کی حکمت عملی اور انسداد پولیو مہم کی بحالی پرگفتگو ہوئی جب کہ کورونا کے دوران پولیو مہم مؤثر انداز میں چلانےکیلئے محفوظ آغاز اورکوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بل گیٹس نے وسائل کی کمی کے باوجود کورونا کے خلاف پاکستان کی کامیابی کو بھی سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بل گیٹس نے کہا کہ پاک فوج کی انسداد پولیو مہم میں کوششیں قابل تعریف ہیں، پاک فوج نے ہرجگہ انسداد پولیو مہم کی رسائی یقینی بنائی، انسداد پولیو مہم میں پاکستان سے تعاون جاری رکھیں گے۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نےکہا کہ انسداد پولیو مہم ایک قومی کاز ہے اور پاکستان کو پولیو فری بنانے کی قومی کوشش کا حصہ ہے، این سی او سی کے ذریعے دستیاب وسائل کا صحیح استعمال کیا گیا

یہ بھی پڑھیں

2 بھائیوں نے پاکستان کا پہلا الٹرا لائٹ ہیلی کاپٹر تیار کر لیا

2 بھائیوں نے پاکستان کا پہلا الٹرا لائٹ ہیلی کاپٹر تیار کر لیا

لاہور ( میڈیا 92 نیوزرپورٹ ) سبط سے 2 بھائیوں نے پاکستان کا پہلا الٹرا …