تازہ ترین خبریں
کراچی میں بارش سے نقصانات، نیاناظم آباد بھی ڈوب گیا

کراچی میں بارش سے نقصانات، نیاناظم آباد بھی ڈوب گیا

موسمیات نے آج بھی تیز بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

گزشتہ روز کی بارش کے بعد نیا ناظم آباد میں پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوگیا جس سے فرنیچر سمیت دیگر اشیاء خراب ہوگئیں۔

کے الیکٹرک نے علاقے میں بجلی کی فراہمی بھی معطل کر دی جو کہ اب تک بحال نہیں کی گئی۔

کراچی:گجرنالےمیں ڈوبنےوالےایک شخص کی لاش نکال لی گئی

اہل محلہ کے مطابق نیا ناظم آباد کی مینیجمنٹ کو کئی مرتبہ فون کیا گیا لیکن اب تک مینیجمنٹ سے کوئی بھی امداد کو نہیں پہنچا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کی گاڑیاں پانی میں ڈوبنے سے خراب ہوگئیں۔

کراچی میں 21 اگست کی تیز بارش سے ضلع وسطی سب سے زیادہ متاثر ہوا۔ نارتھ کراچی، ناظم آباد، نیا ناظم آباد، ناگن چورنگی، سخی حسن اور گلبرگ سمیت دیگر علاقوں کی سڑکوں پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہوگیا۔

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں ميں آج مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ کے مطابق بارش برسانے والا مون سون ہواؤں کا سسٹم ملک میں موجود ہے۔

کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، دادو، تھرپارکر، میرپور خاص، عمر کوٹ، سکھر، لاڑکانہ، لسبیلہ، خضدار اور بارکھان میں میں بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ بلوچستان، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارش متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بالی ووڈ منشیات کیس میں دپیکا، سارہ اور شردھا تفتیش کیلیے طلب

بالی ووڈ منشیات کیس میں دپیکا، سارہ اور شردھا تفتیش کیلیے طلب

ممبئی (میڈیا 92نیوز آن لائن) بھارتی انسداد منشیات کے ادارے نیشنل نارکوٹکس بیورو نے بالی …